Connect With MQM کے عنوان سے رکنیت سازی مہم کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے، ترجمان شعبہ اطلاعات
پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد رکنیت سازی فارم پرکرچکی ہے،ترجمان
رکنیت سازی کے فارم ، ایم کیوایم کی ویب سائٹ کے علاوہ فیس بک پر بھی دستیاب ہے، ترجمان
کراچی۔۔۔27، اپریل2015ء
ایم کیوایم شعبہ اطلاعات کے ترجمان نے کہاہے کہ ایم کیوایم کے تحت Connect With MQM کے عنوان سے رکنیت سازی مہم کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے اور اب تک پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد بہت بڑی تعداد میں رکنیت سازی فارم پرکرچکے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب ، صوبہ خیبرپختونخوا، صوبہ سندھ ، صوبہ بلوچستان ، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے افرادکی جانب سے ایم کیوایم کے منشور کے مطابق کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا گیاتھا ۔ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پر گزشتہ دنوں رابطہ کمیٹی کی جانب سے ایم کیوایم میں کام کرنے کے خواہشمندافراد کیلئے رکنیت سازی مہم کا اعلان کیا گیا اور ایم کیوایم کی ویب سائٹ www.mqm.org پر رکنیت سازی فارم اپ لوڈکیا گیا۔ پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی جانب س ایم کیوایم کی رکنیت سازی مہم کا پرجوش خیرمقدم کیا گیا ہے اور اب تک ایم کیوایم میں کام کرنے کے خواہشمند افراد کی بہت بڑی تعداد نے ایم کیوایم کی ویب سائٹ پر موجود رکنیت سازی فارم پر کیے ہیں ۔دریں اثناء ترجمان نے کہاکہ ایم کیوایم کی رکنیت سازی کے فارم پرکرنے کیلئے ایم کیوایم کی ویب سائٹ کے علاوہ فیس بک پر بھی دستیاب ہے۔
English