زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر کراچی کویکسرنظراندازکر ناکھلی کراچی دشمن ہے ۔رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
سری لنکن کرکٹ ٹیم پرحملہ کراچی میں نہیں لاہورمیں ہواتھالیکن یہ کیامذاق ہے کہ تمام میچ صرف لاہورمیں رکھے گئے ہیں
زمبابوے کی ٹیم پاکستان کے دورے پرآرہی ہے یاپنجاب کے دورے پر؟ رابطہ کمیٹی
کرکٹ سے صرف لاہور کے شہری ہی نہیں بلکہ کراچی اورملک کے دیگرشہروں کے عوام بھی گہری دلچسپی رکھتے ہیں
زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کے دورے میں کراچی میں بھی میچزرکھے جائیں اورکراچی دشمنی کی پالیسی ترک کی جائے
ترکی کے صدر کوصرف لاہورکے دورے پر بلایاگیا، چینی صدرکے دورے پر بھی صرف پنجاب کے وزراء کواہمیت دی گئی
اگرحکمرانوں نے صرف سینٹرل پنجاب کے مفادمیں پالیسیاں بنائیں اورباقی پورے ملک کو نظراندازکرنے کی
روش اپنائے رکھی تویہ طرزعمل قومی یکجہتی کیلئے شدیدنقصان کاباعث ہوگا۔ رابطہ کمیٹی
اکراچی ۔۔۔ 27 اپریل 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پاکستان کرکٹ بورڈکی جانب سے زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر کراچی کویکسرنظراندازکرنے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اوراس فیصلے کوکھلی کراچی دشمنی قراردیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کرکٹ بورڈنے زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر تمام کے تمام میچ لاہورمیں رکھے ہیں جبکہ ملک کے تمام شہروں میں کوئی میچ نہیں رکھاگیا ہے ۔حتیٰ کہ اس دورے میں سیکوریٹی کابہانہ بناکر ملک کے سب سے بڑے شہرکراچی کو قطعی طورپر نظراندازکردیاگیاہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پرحملہ کراچی یاملک کے کسی اورشہرمیں نہیں بلکہ لاہورمیں ہواتھالیکن یہ کیامذاق ہے کہ تمام کے تمام میچ صرف لاہورمیں رکھے گئے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے سوال کیاکہ زمبابوے کی ٹیم پاکستان کے دورے پرآرہی ہے یاپنجاب کے دورے پر؟ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک طرف تو وفاقی وصوبائی حکومت کراچی میں امن وامان اورسیکوریٹی کی صورتحال کے بہت بہترہونے کے بڑے بڑے دعوے کررہی ہے لیکن زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پرسیکوریٹی کابہانہ بناکر کراچی میں کوئی بھی میچ نہیں رکھا گیا ہے جوحکمرانوں کے دعووں کی کھلی نفی اورتضادہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ دنوں ترکی کے صدرطیب اردگان کوبھی صرف لاہورکے دورے پر بلایاگیا۔ اسی طرح چین کے صدرکے دورے پر بھی صرف پنجاب کے وزراء کواہمیت دی گئی ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اگرحکمرانوں نے ہرشعبہ میں صرف اورصرف سینٹرل پنجاب کے مفادمیں اسی طرح پالیسیاں بنائیں اورباقی پورے ملک کواسی طرح نظراندازکرنے کی روش اپنائے رکھی تویہ طرزعمل ملک کی یکجہتی کے لئے شدیدنقصان کاباعث ہوگا۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ کرکٹ سے صرف لاہور کے شہری ہی نہیں بلکہ کراچی اورملک کے دیگرشہروں کے عوام بھی گہری دلچسپی رکھتے ہیں لہٰذازمبابوے کی کرکٹ ٹیم کے دورے میں کراچی میں بھی میچزرکھے جائیں اورکراچی دشمنی کی پالیسی ترک کی جائے ۔
English