رکن رابطہ کمیٹی عارف خان ایڈوکیٹ اور حق پرست ارکان اسمبلی کا کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے سلسلے میں مختلف علاقوں کا دورہ
کیمپوں پر موجودحق پرست ووٹرزاور سپورٹرز سے ملاقاتیں
کراچی :۔۔25؍اپریل 2015ء
کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن 2015ء کے سلسلے میں ہفتہ کے روز ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن عارف خان ایڈوکیٹ ،حق پرست ارکان اسمبلی مزمل قریشی ، ثمن جعفری ، ڈاکٹر نگہت ،اور اور ایم کیوا یم کے علاقائی عہدیداران کے ہمراہ فیصل کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے لئے لگائے گئے کیمپوں کا دورہ کیا جن میں وارڈ نمبر 4، وارڈ نمبر 6، وارڈ نمبر 7اور وارڈ نمبر 8کے مختلف علاقے شامل ہیں۔دورے کے دوران عارف خان و دیگر نے کیمپوں پرموجود ووٹرز،سپورٹرز اور معززین علاقہ سے ملاقاتیں کیں اور شدید گرمی میں گھروں سے نکل کر حق پرست امید واروں کوووٹ دینے پر انکا شکریہ ادا کیا ۔