سبین محمود کے قتل کی تحقیقات کرائی جائے اور قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔ الطاف حسین
سبین محمود نے بلوچستان کے معاملے پر ایک سیمینار کیا تھا جس میں ماما قدیر اور بلوچستان کی دیگر شخصیات اور دانشوروں کو مدعو کیا تھا
کراچی ۔۔۔ 24 اپریل 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ممتازسماجی کارکن اوراین جی او کی سربراہ سبین محمود کے قتل کی شدیدمذمت کرتے وزیراعظم نوازشریف سے مطالبہ کیاہے کہ سبین محمود کے قاتلوں کوفی الفورگرفتارکیاجائے۔ جمعہ کی شب جناح گراؤنڈعزیزآبادمیں جشن فتح کے اجتماع سے خطاب کے آغاز میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ سبین محمودنے بلوچستان کے معاملے پر ایک سیمینارکیاتھاجس میں ماماقدیراوربلوچستان کی دیگرشخصیات اوردانشوروں کو مدعو کیا تھا۔اس سیمینارمیں شرکاء نے بلوچستان کے مسئلے پراظہارخیال کیاتھا۔سبین محمود اس سیمینارکے بعد اپنی والدہ کے ساتھ گھرجارہی تھیں کہ نامعلوم افرادنے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی اورسبین محمودکو قتل کردیاگیاجبکہ ان کی والدہ شدیدزخمی حالت میں اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سبین محمود کوجنت الفردوس میں جگہ دے اورانکی والدہ کوصحت کاملہ عطاکرے۔ جناب الطاف حسین نے وزیراعظم نوازشریف سے مطالبہ کیاکہ سبین محمود کے قتل کی تحقیقات کرائی جائے او رقاتلوں کوگرفتارکیاجائے۔
English