اے پی ایم ایل سندھ کے صدرسید شہاب الدین حسینی، انفارمیشن سیکریٹری سید طاہر حسین کے دو رکنی وفد کی خورشید بیگم سیکڑیٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے انچارج کیف الوریٰ ، رکن را بطہ کمیٹی گفراز خان خان خٹک سے ملاقات
این اے246کے ضمنی الیکشن میں شاندار کامیابی پر پرویز مشرف کی جانب سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کومبارکباد دی ہے، اے پی ایم ایل کے صدرسید شہاب الدین حسینی
اتنے ظلم کرنے کے باوجود بھی قوم نے قائد تحریک کی اپیل پر باہر نکلی ہے اورظلم و جبر کا مقابلہ کر تے ہوئے
حق پرست امیدوار کو بھاری اکثریت میں کامیاب کرایا ، کہف الوریٰ
کراچی۔۔۔24اپریل2015
آل پاکستان مسلم لیگ(پرویز مشرف) سندھ کے صدرسید شہاب الدین حسینی، انفارمیشن سیکریٹری سید طاہر حسین کے نے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو سے متصل خورشید بیگم سیکڑیٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے انچارج کہف الوریٰ ، رکن را بطہ کمیٹی گفراز خان خان خٹک ، رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ ملاقات کی۔ وفد نے این اے246کے ضمنی الیکشن میں شاندار کامیابی پر پرویز مشرف کی جانب سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کومبارکباد دی ہے۔ رابطہ کمیٹی انچارج کیف الوریٰ نے وفد کا نائن زیرو آمد پر شکریہ ادا کیا اس موقع پر ا ے پی ایم ایل سندھ کے صدرسید شہاب الدین حسینی نے اظہار خیا ل کرتے ہو ئے کہاکہ جبر کے تما م حربے استعما ل کرنے کے باوجود عوا م قائد تحریک کی اپیل پر باہر نکلی اور حق پرست امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا۔ آخر میں انچارج رابطہ کمیٹی کہف الوریٰ نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے پرویز مشرف کو سلام اور نیک خواہشات کا پیغام پہنچایاہے۔