وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ کا ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کافون ، این اے 246 کے ضمنی انتخاب میں ایم کیوایم کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی
ضمنی انتخاب میں بھاری اکثریت سے کامیابی ایم کیوایم پرعوام کے اعتمادکی مظہرہے۔سیدقائم علی شاہ
قائدتحریک الطاف حسین نے وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ کا شکریہ ادا کیا اور انہیں بھی مبارکبادپیش کی
لندن۔۔۔24،اپریل2015ء
وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کوفون کرکے انہیں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب میں ایم کیوایم کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ۔ وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نے جناب الطاف حسین سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ضمنی انتخاب میں بھاری اکثریت سے کامیابی خوش آئند ہے جو ایم کیوایم پرعوام کے اعتمادکی مظہرہے۔ انہوں نے اس کامیابی پر سابق صدرآصف زرداری کی جانب سے ایم کیوایم کی قیادت اور کارکنوں کومبارکبادپیش کی ۔ جناب الطاف حسین نے وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ کا شکریہ ادا کیا اور انہیں بھی مبارکبادپیش کی۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کی خیریت بھی دریافت کی۔
English