سابق صدرپاکستان جنرل پرویز مشرف کا قائدایم کیوایم الطاف حسین سے ٹیلی فون پر رابطہ
ضمنی الیکش میں ایم کیوایم کے نامزد امیدوارکی کامیابی پر مبارکباد پیش کی
لندن۔۔۔24،اپریل2015ء
آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدرپاکستان جنرل(ر) پرویز مشرف نے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن فون کرکے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین سے بات چیت کی اور انہیں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب میں ایم کیوایم کے نامزد امیدوار کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ۔انہوں نے کہاکہ ضمنی الیکشن میں کامیابی پر میں اپنی اورآل پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے آپ،ایم کیوایم کے تمام رہنماؤں اور نومنتخب رکن قومی اسمبلی کو مبارکبا د پیش کرتا ہوں۔ جناب الطاف حسین نے جنرل پرویز مشرف کا شکریہ ادا کیا اور ان کی والدہ محترمہ کی صحت وتندرستی کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کی خیریت بھی دریافت کی ۔
English