سینئرصحافی وکالم نگاراورسابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی عبدالقدوس کے انتقال پرایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کااظہارافسوس
عبدالقدوس نہ صرف بہترین صحافی بلکہ مخلص کارکن بھی تھے جن کی تنظیمی وصحافتی خدمات کوہمیشہ یادرکھاجائیگا،الطاف حسین
عبدالقدوس مرحوم کی تنظیمی وصحافتی خدمات پرقائدتحریک جناب الطاف حسین کا خراج عقیدت پیش کیا
عبدالقدوس مرحوم کی مغفرت اوردرجات کی بلندی اورسوگواران کوصبرجمیل کے لئے دعا
لندن:۔۔۔24اپریل2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے سینئرصحافی وکالم نگاراورسابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی عبدالقدوس کے انتقال پرگہرے رنج وغم اورانتہائی افسوس کااظہار کیا ہے اورکہاہے کہ وہ آج مخلص اوراچھے کارکن سے محروم ہوگئے۔ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے عبدالقدوس کی تنظیمی وصحافتی خدمات پرانہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیااورکہاکہ عبدالقدوس نہ صرف بہترین صحافی بلکہ مخلص کارکن بھی تھے جن کی تنظیمی وصحافتی خدمات کوہمیشہ یادرکھاجائیگا۔ انہوں نے عبدالقدوس مرحوم کے سوگوارلواحقین ،کراچی یونین آف جرنلسٹ کے تمام عہدیداران اورگرین پینل اورروزنامہ امن سمیت تمام صحافتی برادری سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاکہ عبدالقدوس کے انتقال پرمجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام ذمہ داران وکارکنان ان کے دکھ دردمیں برابرکے شریک ہیں اوردعاگوہیں کہ اللہ تعالیٰ عبدالقدوس مرحوم کی مغفرت فرمائے ،انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاکرے اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔(آمین)