کراچی اور حیدرآباد کے عوام کنٹونمنٹ کے بلدیاتی انتخابات میں بھرپورحصہ لیں، الطاف حسین
عوام، کنٹونمنٹ کے انتخابات میں ایم کیوایم کے نامزد امیدواروں کو اپناقیمتی ووٹ دیکر کامیاب بنائیں،الطاف حسین
لندن۔۔۔23، اپریل2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کراچی اور حیدرآباد کے حق پرست عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کنٹونمنٹ کے بلدیاتی انتخابات میں بھرپورحصہ لیں اور ایم کیوایم کے نامزد امیدواروں کو اپناقیمتی ووٹ دیکر کامیاب بنائیں ۔جناح گراؤنڈعزیز آباد میں کارکنان وہمدرد عوام سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہا کہ مورخہ 25 ، اپریل بروز ہفتہ کو کراچی اور حیدرآباد میں کنٹونمنٹ کے بلدیاتی انتخابات منعقد ہونے والے ہیں ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ان انتخابات میں بھرپورحصہ لیں اور حق پرست امیدواروں کو اپنا ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔
English