حیدرآباد کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن 2015 کی انتخابی مہم کے سلسلے میں ایم کیو ایم زون کے اراکین زونل کمیٹی اورشعبہ خواتین ذمہ داران نے حق پر ست امیدواران برائے کنٹو نمنٹ بورڈ الیکشن 2015ء کی انتخابی مہم کے حوالے سے مختلف علاقوں میں گھر گھر جاکر حق پرست امیدواران کے انتخابی منشور پر مبنی ہینڈ بل تقسیم کیں
حیدرآباد۔۔۔23 ، اپریل،2015ء
حیدرآباد کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن 2015 کی انتخابی مہم کے سلسلے میں ایم کیو ایم زون کے اراکین زونل کمیٹی عمران نور ،فہیم راحیل ،سعید عزیز ،نوید عباسی ،جاوید سعید ،محمد فاروق خان ،تسلیم احمد ،طیب حسین اور ایم کیوایم حیدرآباد شعبہ خواتین کی انچارج رضوانہ اسلم و دیگر خواتین ذمہ داران نے حق پر ست امیدواران برائے کنٹو نمنٹ بورڈ الیکشن 2015ء کی انتخابی مہم کے حوالے سے مختلف علاقوں میں گھر گھر جاکر حق پرست امیدواران کے انتخابی منشور پر مبنی ہینڈ بل تقسیم کئے اور علاقے کی عوام سے حق پرست امیدواران کو ووٹ دیکر کامیاب کرنے کی اپیل کی۔