Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ووٹنگ کے عمل میں رکا وٹیں کھڑ ی کرکے ہماری جیت کے مارجن کو کم کیاجارہا ہے، ڈاکٹر فاروق ستار


ووٹنگ کے عمل میں رکا وٹیں کھڑ ی کرکے ہماری جیت کے مارجن کو کم کیاجارہا ہے، ڈاکٹر فاروق ستار
 Posted on: 4/23/2015
ووٹنگ کے عمل میں رکا وٹیں کھڑ ی کرکے ہماری جیت کے مارجن کو کم کیاجارہا ہے، ڈاکٹر فاروق ستار 
ضمنی الیکشن میں ووٹنگ کاٹرن آؤٹ غیرمعمولی اورتاریخی ہے، ڈاکٹر فارو ق ستار 
ایک بوتھ میں تقریباً 6ہزار ووٹ ہیں اور ایک ایک کمرے میں تین اور چار پولنگ بوتھ بننے کے باوجود ایک وقت میں کمرے میں ایک فرد کو جانے کی اجازت دی جارہی ہے، ڈاکٹر فاروق ستار 
ضمنی انتخاب میں ووٹرز کا جوش و خروش سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ جناب الطاف حسین کے نامزد کردہ امیدوار کنور نوید بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے جا رہے ہیں، کنور نوید جمیل 
جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں قائم مرکزی الیکشن سیل میں صحافیوں کو پریس بریفنگ 
کراچی ۔۔۔23اپریل2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر محمد فاروق ستارنے کہا ہے کہ ووٹنگ کے عمل میں رکا وٹیں کھڑی کرکے ہماری جیت کے مارجن کو کم کیاجارہا ہے ،اے این 246کے ضمنی انتخاب میں پولنگ کے عمل کوتیزکرکے ووٹرزکو زیادہ سے زیادہ حق رائے دہی استعمال کرنے کاموقع دیاجائے، ضمنی انتخا ب میں ووٹنگ کاٹرن آؤٹ غیرمعمولی اورتاریخی ہے۔انہوں نے کہا کہ شدید گرمی کے باوجود حلقہ این اے 246کے بزرگ ، خواتین اور نوجوان جس جوش و ولولے کے ساتھ ووٹ ڈالنے نکلے ہیں اس پر سب لوگوں کو جناب الطاف حسین کی جانب سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ بڑے ووٹر ٹرن آؤٹ کے باوجود چند مقامات پر ہزاروں ووٹرز کو ووٹ دینے اور اپنا آئینی حق استعما ل کرنے سے روکا جارہا ہے لہٰذا اس ضمن میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ذمہ اری ہے کہ وہ اس بات کا نوٹس لے کہ اتک منصوبہ بند ی کے تحت انتخا بی عمل کو سست بنا یا جاریا ہے ۔اس موقع پر ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین سید حیدر عباس رضوی ،عارف خان ایڈوکیٹ ، سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے انچارج وسیم اختر اور ایم کیوا یم پنجاب کے صدر سینیٹرمیاں عتیق انکے ہمرا ہ تھے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کے کیمرے دنیا بھر میں حلقہ این اے 246کے ضمنی انتخابات میں ووٹرز کے جوش و خروش اور ووٹر ٹرن آؤٹ دکھا رہے ہیں جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ جناب الطاف حسین کے نامزد کردہ امیدوار کنور نوید بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے جا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بعض مقامات سے میڈیا کے ذریعے سے ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز اور پولیس اہلکار ووٹروں سے انکی انتخاب کے متعلق معلومات بھی کر رہے ہیں جبکہ دوسری جانب الیکشن کمیشن کا ضابط�ۂ اخلاق کے خلاف خواتین کے پولنگ بوتھ میں مرد سرکاری اہلکار موجود ہیں لہٰذا خواتین کے پولنگ بوتھ میں خواتین اہلکاروں کی تعیناتی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ اس قسم کا عمل کرکے حلقے کے ووٹروں کو گرمی کی شدت کے میں مجبور کیاجارہاہے کہ وہ ووٹ ڈالے بغیر گھروں کو واپس لوٹ جائیں ۔انہوں نے کہا کہ پابندیوں کے باوجود عوام گھروں سے نکلے ہیں اور اس ووٹنگ کاسٹ کرنے کی رفتار کو سست کیا جارہاہے ۔انہوں نے کہا کہ ووٹروں کی شناخت کے عمل کی رفتارکو بھی کم کیا گیا ہے جس کے خلاف خواتین و مرد ووٹروں کے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ۔انہوں نے اس موقع پر الیکشن کمیشن آف پاکستان ، انتظامیہ،اور قانون نا فذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ ایک ووٹر کے آئینی حق کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں ،آنیوالے ووٹروں کو پورا موقع دیا جائے اور انکی حوصلہ افزائی کی جائے نہ کہ انکے حوصلے پست کرنے کے ہتھکنڈے اپنائے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ ایک بوتھ میں تقریباً 6ہزار ووٹ ہیں اور ایک ایک کمرے میں تین اور چار پولنگ بوتھ بننے کے باوجود ایک وقت میں کمرے میں ایک فرد کو جانے کی اجازت دی جارہی ہے جس کے سبب یہ عمل سست روی کا شکار ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے نامزد امیدوار کنور نوید جمیل کو پیلے اسکول میں قائم پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے سے روکا گیا ہے اگر ایک نامزد امیدوار کا داخلہ اتنا مشکل ہے تو ووٹرز کیلئے داخلے کا عمل کیساہوگا،ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تصدیق شدہ میڈیا نمائندگان کو بھی بعض پولنگ اسٹیشنز میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔انہوں نے کہا کہ اگر ووٹرز کے آئینی حق کو سلب کیا گیا اور انہیں ووٹ ڈالنے کے حق سے محروم کیا گیا تو اس عمل کی ذمہ دار الیکشن کمیشن ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہماراڈی جی رینجرز بلال اکبر سے رابطہ ہوا ہے جس میں ہم نے ان سے اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ایسا تاثر دیا جارہا ہے کہ تصدیق کے نام پر الیکشن کے پورے عمل کو مشکو ک بنایا جارہاہے۔انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ ووٹنگ دیر سے شروع ہونے کے سبب پولنگ کے عمل میں تین گھنٹے کا اضافہ کیا جائے اور جو ووٹرز پولنگ کے اوقات میں وقت پرقطار میں کھڑے ہوجائیں انہیں وقت ختم ہونے کے بعد بھی ووٹ ڈالنے کی اجازت دی جائے۔انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان ، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، ڈی جی رینجرز سندھ بلال اکبر اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ووٹنگ کے دوران سامنے آنیوالی عوامی شکایات کے فوری ازالے کیلئے اقدامات کریں اور ایسے کسی بھی عمل کا خاتمہ کریں جس سے ووٹر کی تضحیک ہو۔


12/21/2024 9:55:19 AM