Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ضمنی الیکشن کے دوران عوام بالخصوص خواتین نے جراتمندانہ کردارادا کیا ہے، الطاف حسین


ضمنی الیکشن کے دوران عوام بالخصوص خواتین نے جراتمندانہ کردارادا کیا ہے، الطاف حسین
 Posted on: 4/23/2015
ضمنی الیکشن کے دوران عوام بالخصوص خواتین نے جراتمندانہ کردارادا کیا ہے، الطاف حسین
انشاء اللہ ایم کیوایم کا نامزد امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگا،الطاف حسین
میڈیارپورٹس دکھارہا ہے کہ ضمنی الیکشن کے دوران رینجرز کی جانب سے آئین اور قانون شکنی کی گئی، الطاف حسین
رینجرز اہلکاروں کی جانب سے عوام سے یہ پوچھا جارہا ہے کہ وہ کس کو ووٹ دیں گے جوکہ قطعی نا قابل قبول ہے، الطاف حسین
طاقت کا ناجائز استعمال کرکے عوام کے دلوں سے میری محبت ختم نہیں کی جاسکتی، الطاف حسین
ہمدردعوام کو زندہ لاشیں کہاگیا لیکن آج 90 سے 95 سال کے بزرگوں نے ایم کیوایم کے حق میں ووٹ دیا، الطاف حسین
جناح گراؤنڈ عزیزآباد میں ایم کیوایم کے مرکزی الیکشن سیل میں موجود ذمہ داران اور کارکنان سے ٹیلی فونک خطاب
لندن۔۔۔23، اپریل2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ کہاکہ کراچی کے عوام مقبوضہ کشمیر کے عوام نہیں ہیں،عوام کے خلاف طاقت کا ناجائز استعمال کرکے یا انہیں خوف زدہ کرکے لوگوں کے دلوں کو تسخیرنہیں کیاجاسکتا، انہوں نے کہاکہ روح سے روح اور دل سے دل کا رشتہ ہوتا ہے ،میں لوگوں کے دلوں میں رہتا ہوں اور طاقت کا ناجائز استعمال کرکے عوام کے دلوں سے میری محبت ختم نہیں کی جاسکتی اورنہ ہی لوگوں کو خوف زدہ کیاجاسکتا ہے۔جناح گراؤنڈعزیزآبادمیں ایم کیوایم کے مرکزی الیکشن سیل میں ایم کیوایم کے ذمہ داروں ،کارکنوں اورہمدردوں سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہاکہ ضمنی الیکشن میں ایم کیوایم کی کامیابی کے حوالہ سے ہم پراعتماد ہیں، اگر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انتظامیہ کی جانب سے عوام کو حق رائے دہی کے استعمال میں تاخیری حربے استعمال نہ کیے گئے تو انشاء اللہ ایم کیوایم کے نامزد امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگا اور ایم کیوایم ماضی کے ریکارڈ توڑدے گی ۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا کھل کربتارہا ہے کہ ضمنی الیکشن کے دوران رینجرز کی جانب سے آئین اور قانون شکنی کی گئی، رینجرز اہلکاروں کی جانب سے عوام سے یہ پوچھا جارہا ہے کہ وہ کس کو ووٹ دیں گے جوکہ قطعی نا قابل قبول ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی کے شہری مفتوح عوام نہیں ہیں،عوام کے خلاف طاقت کا ناجائز استعمال کرکے یا انہیں خوف زدہ کرکے لوگوں کے دلوں کو تسخیرنہیں کیاجاسکتا، انہوں نے کہاکہ روح سے روح اور دل سے دل کا رشتہ ہوتا ہے ،میں لوگوں کے دلوں میں رہتا ہوں اور طاقت کا ناجائز استعمال کرکے عوام کے دلوں سے میری محبت ختم نہیں کی جاسکتی اورنہ ہی لوگوں کو خوف زدہ کیاجاسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کاکرم ، ماؤں ، بہنوں ، بزرگوں کی دعائیں اور شہیدوں کی قربانیوں کی بدولت چاروں جانب سے ایم کیوایم کے خلاف کی جانے والی سازشیں ناکام ثابت ہوئیں ۔ایم کیوایم کے ہمدردعوام کو زندہ لاشیں کہاگیا لیکن آج 90 سے 95 سال کے بزرگوں اور بزرگ خواتین نے اپنے بچوں کی گود میں پولنگ اسٹیشن آکر ایم کیوایم کے حق میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا جس پر اللہ تعالیٰ کا جتنا بھی شکر ادا کیاجائے کم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بعض چیزوں کی تعریف کیلئے لغت میں الفاظ نہیں ملتے اور تعریفی الفاظ کم پڑ جاتے ہیں۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 کے ضمنی الیکشن کے دوران عوام بالخصوص خواتین نے تمام ترمشکلات کے باوجود جو جراتمندانہ کردارادا کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی ۔ اتنے بہادر بزرگ،مائیں ،بہنیں اور ساتھی ایم کیوایم کے سوا کسی جماعت میں نہیں ہیں۔جناب الطاف حسین نے محنت ولگن سے دن رات کام کرنے پر ایم کیوایم کے تمام ذمہ داروں ، منتخب نمائندوں ، کارکنوں اور ہمدرد عوام کو دل کی گہرائیوں سے زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ میں آپ سب کو گلے لگاکرآپکے ماتھوں پر ہزاروں بوسے دے رہا ہوں اور سب کو شاباش پیش کررہاہوں۔ جناب الطاف حسین نے ایماندارانہ رپورٹنگ پر میڈیا کے نمائندوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

12/21/2024 9:27:15 PM