جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی کے بڑے بھائی کے انتقال پر عبوری رابطہ کمیٹی کا اظہار افسوس
کراچی۔۔۔26مئی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی عبوری رابطہ کمیٹی نے جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی کے بڑے بھائی سراج الہدیٰ صدیقی کے انتقال پر گہرے کھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں عبوری رابطہ کمیٹی نے کہاکہ معراج الہدیٰ صدیقی سمیت مرحوم کے تمام سو گوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی اظہار کر تے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس اعلیٰ مقام عطافرمائے اور سوگوار لواحقین کو یہ صدمہ برادشت کرنے کا حوصلہ دے ۔ (آمین)