شہیدحق پرست سابق رکن صوبائی اسمبلی منظر امام کی والدہ محترمہ حنیفہ خاتون اوردو کارکنان کے انتقال پرجناب الطاف حسین اظہار افسوس
لندن۔۔۔26، مئی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے شہیدحق پرست سابق رکن صوبائی اسمبلی منظر امام کی والدہ محترمہ حنیفہ خاتون، ایم کیو ایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی سچل سیکٹر یونٹ بلاول شاہ نورانی کے کارکن دلدار علی کھوکھر اور حیدر آباد زون سیکٹر Aیونٹ 1Cکے کارکن نوشاد کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان جناب الطاف حسین نے مرحومین کے تمام سو گووار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی اظہار کر تے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہاکہ دکھ کی اس گھڑ ی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برا برکے شریک ہے ۔ انہوں نے دعا کی اللہ تعالی مرحو مین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سو گوار لواحقین کی یہ صدمہ بر داشت کرنے کا حوصلہ دیں۔ ( آمین)