ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا کارکنان سے اظہار تعزیت
کراچی۔۔۔ 20مئی 2013
ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم نوشہرہ فیروز زون UC-1مورو سیکٹر کے جوائنٹ سیکٹر انچارج جاگن لُنڈ کے والد اللہ بخش لُنڈ،گلشن اقبال سیکٹر یونٹ 67-Cکے کارکن سید بابر علی شاہ کے والد سید مصطفیٰ علی شاہ اور یونٹ66-Cکے کارکنان سید آصف مسروراور سید کاشف مسرور کے والد کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کارکنان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوارِ رحمت میں اعلٰی مقام اور سوگوار لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے ۔آمین۔