ماؤنٹ ایورسٹ کی بلند چوٹی سر کرکے عالمی ریکارڈ قائم کرنے پر پاکستانی خاتون کوہ پیماہ محترمہ ثمینہ بیگ کو الطاف حسین کی مبارکباد
ثمینہ بیگ نے عالمی ریکارڈ قائم کرکے پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، الطاف حسین
لندن:۔۔۔۔19مئی2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ماوئنٹ ایورسٹ کی بلندترین چوٹی سرکرکے عالمی ریکارڈقائم کرنے پرپاکستان کی پہلی خاتون کوہ پیما ہ محترمہ ثمینہ بیگ کودل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے اورکہاہے کہ محترمہ ثمینہ بیگ نے عالمی ریکارڈقائم کرکے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کردیا ہے جس سے نہ صرف پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند ہوگیا ہے بلکہ پاکستانی خواتین میں ایک نیا جوش بھی پیداکردیا ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے ثمینہ بیگ کوعالمی ریکارڈقائم کرنے پرمبارکبادپیش کی اورکہاکہ خاتون کوہ پیماہ نے موسم کی تمام ترسختیوں کے باوجودجس ہمت وجرات کامظاہرہ کیاہے وہ قابل ستائش ہے جس پرمیں انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتاہوں۔جناب الطاف حسین نے امیدظاہرکی کہ محترمہ ثمینہ بیگ کی طرح دیگرپاکستانی خواتین بھی اپنے اپنے شعبوں میں نمایاں کارکردگی پیش کریں گی اورپاکستان کانام روشن کریں گی۔