لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے لیاری کے علاقے ہنگورہ آباد یوسی 2اور ماڑی پور روڈ پرایک معصوم بچی سمیت ایم کیو ایم کے دو ہمدردوں کی ہلاکت اورایک بچے سمیت تین افراد کے زخمی ہونے پر رابطہ کمیٹی اظہار مذمت
ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کراچی کے حالات خراب کیے جارہے ہیں۔
کراچی:۔۔۔۔18؍مئی2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے ہنگورہ آبادیوسی 2اور ماڑی پور روڈ پرایک معصوم بچی سمیت ایم کیو ایم کے دو ہمدردوں کی ہلاکت سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے افراد نے حالیہ انتخابات میں ایم کیو ایم کی بھرپور حمایت کی تھی جس کے بعد سے ان کو مسلسل لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کی جانب سے دھمکیاں دی جارہی تھیں۔ ایک سوچھی سمجھی سازش کے تحت کراچی کے حالات خراب کرنے کی سازش کی جارہی ہے اور دہشت گرد عناصر مسلسل بے گناہ معصوم شہریوں کی جان سے کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے جو دن دھاڑے ایم کیوایم کے کارکنان و ہمدردوں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداراے کی جانب سے کوئی کارروائی عمل نہیں لائی جا رہی جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والے افراد کے سو گوار لوحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی اظہار کر تے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اورزخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ رابطہ کمیٹی نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اورنگراں وزیر اعلیٰ زاہد قربان علی سے مطالبہ کیا کہ لیاری کے علاقے ہنگورہ آباد اور ماڑی پورروڈ پر فائرنگ کے واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے اور اس میں ملوث لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کو فی الفور گرفتارکرکے سخت سے سخت سزا دی جائے ۔