ایم کیوایم خیبر پختونخواہ میں اپنے پشتون عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائے گی، گلفراز خان خٹک
انتخابات 2013ء میں خیبرپختونخواہ میں حق پرست امیدواروں پر بھر پور اعتماد کے اظہار پر عوام سے اظہار تشکر
کراچی:۔۔۔۔18؍مئی2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن گلفراز خان خٹک نے کہاکہ ایم کیوایم خیبرپختونخواہ میں اپنے پشتون عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہرفورم پرآوازاٹھائے گی اورانہیں کسی صورت میں تنہاء نہیں چھوڑے گی۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ صوبہ خیبرپختونخواہ کے حق پرست عوام نے قائدتحریک جناب الطاف حسین کے نامزدحق پرست امیدواروں پر بھرپور اعتمادکیاہے اورعام انتخابات 2013ء میں نامزدحق پرست امیدواروں بھاری اکثریت سے ووٹ کاسٹ کیے ہیں وہ قابل ستائش اورپشتون عوام کی قائدتحریک جناب الطاف حسین سے محبت کاواضح ثبوت ہیں۔انہوں نے کہاکہ قائدتحریک جناب الطاف حسین عوام کے دلوں میں بستے ہیں جنہیں دھونس دھمکی یادھاندلی سے قائدتحریک الطاف حسین سے جدانہیں کیاجاسکتا۔ انہوں نے کہاکہ قائدتحریک جناب الطاف حسین کاحقیقت پسندی وعملیت پسندی کاحق پرستانہ پیغام خیبرپختونخواہ سمیت ملک کے گوشے گوشے میں پھیل چکاہے جس کاواضح ثبوت حالیہ انتخابات میں ملک بھر سے کھڑے ہونیوالے نامزدحق پرست امیدواروں کوعوام کی جانب سے پڑھنے والے ووٹ کی شکل میں سب کے سامنے آگیاہے۔گلفرازخان خٹک نے خیبرپختونخواہ کے پشتون عوام سے اظہارتشکرکرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم عوام کی بے لوث خدمت پریقین رکھتی ہے جوان کے درینہ مسائل کے حل کیلئے نہ صرف ہرفورم پرآوازاٹھائے گی اورانہیں کسی صورت تنہاء نہیں چھوڑے گی۔