انتخابات 2013ء میں ایم کیوایم کے نامزد کردہ حق پرست امیدواروں کی شاندار کامیابی پر متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام 17 مئی یوم تشکر کے طور پر منایا گیا
کراچی سمیت ملک بھر میں دعائیہ اجتماعات منعقد کیے گئے، مرکزی اجتماع جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں ہوا
انتخابات 2013میں متحدہ قومی موومنٹ کے نامزد کردہ حق پرست امیدواروں کی فقیدالمثال اور تاریخی کامیابی پرمتحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام جمعہ 17مئی یومِ تشکرکے طورپر منایاگیابعدنمازجمعہ کراچی سمیت ملک بھرمیں شکرانے کی نفل اداکئے گئے اوراللہ تعالیٰ کے حضورخصوصی دعائیں کی گئیں۔یومِ تشکر کا مرکزی اجتماع’’ یاد گارشہداء حق‘‘ سے متصل تاریخی جناح گراؤنڈ عزیز آبادکراچی میں منعقد ہواجس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرزانیس احمدقائمخانی،ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی،ڈاکٹر نصرت، سینیٹرنسرین جلیل واراکین رابطہ کمیٹی نے شرکت کی ،عام انتخابات 2013ء میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے والے حق پرست نومنتخب اراکین قومی وصوبائی اسمبلی،ایم کیوایم کے مختلف ونگزوشعبہ جات کے ارکان،تنظیمی ذمہ داران،مختلف سیکٹرزویونٹ کمیٹیوں کے عہدیداران،کارکنان اورحق پرست خواتین سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ اس موقع پرنومنتخب حق پرست رکن سندھ اسمبلی وسابق صوبائی وزیرعبدالحسیب نے انتہائی خشوع وخضوع کے ساتھ دعائیں کرائی جس میں حق پرستوں کی شاندارکامیابی پرشکراداکرتے ہوئے ملک وقوم کی بقاء وسلامی اورترقی وخوشحالی،مستحکم اورپائیدارجمہوریت کی بحالی،ایم کیوایم کی کامیابی،ایم کیوایم کے خلاف جاری سازشوں کے خاتمے،حق پرست شہداء کی مغفرت،سوگواران کے صبرجمیل سمیت قائدتحریک الطاف حسین کی صحت وتندرستی اوردرازی عمرکیلئے اجتماعی دعائیں کی گئیں۔بعدازاں نومنتخب حق پرست پارلیمنٹرین نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ یادگارشہداء حق پرحاضری دی اورپھولوں کی چادرچڑھائی۔اس موقع پرمختلف سیکٹرزاوریونٹس کمیٹی کے ارکان کی جانب سے بھی شہداء حق پرحاضری دی گئی اورپھول چڑھائے گئے۔کراچی کی طرح صوبہ سندھ، بلوچستان،پختونخواہ ،پنجاب اورگلگت بلتستان سمیت آزادکشمیرمیں بھی ایم کیوایم کے صوبائی،ضلعی ڈسٹرکٹس اورزونل دفاترپر بھی اجتماعات منعقدکیے گئے جس میں مقامی ذمہ داران وکارکنان کے علاوہ انتخابات میں حصہ لینے والے حق پرست امیدواروں نے شرکت کی ۔
