Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

خداراکراچی کے ساتھ مقبوضہ علا قوں جیساسلوک نہ کیاجائے۔الطاف حسین


خداراکراچی کے ساتھ مقبوضہ علا قوں جیساسلوک نہ کیاجائے۔الطاف حسین
 Posted on: 4/21/2015
خدارا کراچی کے ساتھ مقبوضہ علا قوں جیسا سلوک نہ کیاجائے۔ الطاف حسین
کراچی کے عوام کو طاقت کے زورپر جتنابھی خوفزدہ کرنے اوردبانے کی کوشش کی جائے گی وہ اتنا ہی ابھریں گے ، ہمیں ختم کرنے کی جتنی کوشش کی جائے گی ہم اتناہی طاقتورہوتے جائیں گے
غیرقانونی اسلحہ ضرورجمع کیاجائے لیکن صرف کراچی ہی کیوں؟پورے ملک سے غیرقانونی اسلحہ جمع کیاجائے
خیبرپختونخوا میں تاجک ، ازبک اور دیگر غیرملکی لوگ موجود ہیں، آج تک وہاں شہریوں پر شناختی کارڈز جیب میں رکھنے کی پابندی نہیں لگائی گئی، یہ پابندی بھی صرف کراچی میں لگائی گئی،
کراچی کے ساتھ کھلا تعصب اورقانون کا دوہرا معیار کیوں اپنایاجارہاہے؟ جناح گراؤنڈ میں منعقدہ اجتماع سے خطاب
دانشوروں اور قلمکاروں سے اپیل کرتا ہوں کہ کراچی کے عوام کے ساتھ امتیازی سلوک کے خلاف آواز بلند کریں

لندن۔۔۔21، اپریل2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کراچی اور شہری سندھ کے عوام امن پسند اورجمہوریت پسندہیں، وہ مذہبی انتہاپسندنہیں بلکہ لبرل ہیں۔ کراچی کے عوام کوطاقت کے زورپر جتنابھی خوفزدہ کرنے اوردبانے کی کوشش کی جائے گی وہ اتناہی ابھریں گے ، ہمیں ختم کرنے کی جتنی کوشش کی جائے گی ہم اتناہی طاقتورہوتے جائیں گے۔ ہمارا ارباب اختیارکویہی کہناہے کہ کراچی پاکستان کادل اوراس کی اقتصادی شہ رگ ہے، خداراکراچی کے ساتھ مقبوضہ علا قوں جیساسلوک نہ کیاجائے ۔ انہوں نے پاکستان کے دانشوروں اور قلمکاروں سے اپیل کی کہ وہ قانون کی حکمرانی اور امن عامہ کی آڑ میں کراچی کے عوام کے ساتھ روا رکھنے جانے والے امتیازی سلوک کے خلاف آواز بلند کریں۔جناب الطاف حسین نے مطالبہ کیاکہ سندھ میں فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں اور 2001 ء کا بلدیاتی نظام بحال کیاجائے، کراچی کیلئے ماس ٹرانزٹ سسٹم کیلئے فنڈز مختص کیے جائیں اور کراچی میں لوکل پولیس کانظام عمل میں لایاجائے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم ، اللہ تعالیٰ کی تائید اور عوام کی حمایت سے این اے 246 کے ضمنی انتخاب میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کی شب جناح گراؤنڈ میں منعقدہ ایک بڑے اجتماع سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے کراچی کے عوام کے خلاف متعصبانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 67 برسوں سے کراچی کے ساتھ متعصبانہ سلوک کیا جارہا ہے جو آج بھی جاری ہے ۔ سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ کراچی کی تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں میں عسکری ونگ ہیں اوران کے خلاف بلاامتیازکارروائی کی جانی چاہیے لیکن آج کے دن تک صرف ایم کیوایم کے خلاف آپریشن کیاجارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں داعش ، القاعدہ اور طالبان کے دہشت گرد ملک بھر کی مساجد ، امام بارگاہوں، اسکولوں، بازاروں اور سرکاری تنصیبات پر بم دھماکے کرتے ہیں ، مسلح افواج نے ان دہشت گردوں کے خلاف ضرب عضب شروع کررکھی ہے جس پر میں مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کو سلام تحسین پیش کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ ضرب عضب کی کارروائیاں شمالی وزیرستان ، فاٹا اور صوبہ خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں کی جارہی ہیں صوبہ پنجاب خصوصاً جنوبی پنجاب اور اسلام آبادسمیت طالبان دہشت گرد پورے ملک میں پھیلے ہوئے ہیں لیکن کارروائی صرف کراچی میں کی جارہی ہے ۔ کراچی میں لوگوں کے چلنے پھرنے پربھی پابندی لگاکر شہریوں کے ساتھ تیسرے درجے کے شہریوں جیسا سلوک کیا جارہاہے۔ کل قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے یہ حکمنامہ جاری کیا گیا کہ کراچی کے شہری اپنی جیبوں میں اصل شناختی کارڈز رکھیں اور جس کے پاس اصل شناختی کارڈز نہیں پایا گیا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ پوری دنیا جانتی ہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں تاجک ، ازبک اور دیگر غیرملکی لوگ موجود ہیں لیکن آج تک وہاں شہریوں پراصل شناختی کارڈز جیب میں رکھنے کی پابندی نہیں لگائی گئی۔ یہ قانون بلوچستان، پنجاب اور صوبہ خیبرپختونخوا میں نہیں لگایا جارہا جہاں غیرملکی کھلے عام پھر رہے ہیں صرف کراچی کے شہریوں کو تعصب کا نشانہ بنانے کیلئے یہ حکم بھی کراچی کیلئے جاری کیاگیاہے ۔ اسکے علاوہ آج یہ حکم بھی جاری کیا گیا ہے کہ کراچی کے شہری 30 اپریل تک رینجرز کے مقامی دفتر میں غیرقانونی اسلحہ جمع کرادیں اور جو غیرقانونی اسلحہ جمع نہیں کرائے گا اگر اس کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ پایاگیا تو اسے 14 سال قید کی سزا ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ غیرقانونی اسلحہ ضرورجمع کیاجائے لیکن مہاجر اورغیرمہاجر کی تفریق ختم کرکے صرف کراچی ہی کیوں؟انہوں نے مطالبہ کیاکہ پورے پاکستان کے ایک ایک گھر کی تلاشی لیکرپورے ملک سے غیرقانونی اسلحہ جمع کیاجائے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ کراچی کے حلقہ این اے 246 میں ضمنی انتخاب اس طرح کرائے جارہے ہیں جیسے کراچی کوئی مقبوضہ علاقہ ہو، پولنگ اسٹیشن کے اندر اورباہرہرجگہ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جارہے ہیں ۔شہریوں پرطرح طرح کی پابندیاں لگاکرانہیں ہراساں کیاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ آپ ہرجگہ سی سی ٹی وی کیمرے لگادیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا لیکن پنجاب ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں ہونے والے انتخابات میں اس کا اطلاق کیوں نہیں کیاجاتا؟آخر یہ کھلا تعصب اورقانون کا دوہرا معیار صرف کراچی میں کیوں اپنایاجارہاہے؟ جناب الطاف حسین نے کہاکہ کراچی کے عوام امن پسند اورجمہوریت پسندہیں، وہ مذہبی انتہاپسندنہیں بلکہ لبرل ہیں۔ کراچی کے عوام کوطاقت اوربندوق کے زورپر جتنابھی خوفزدہ کرنے اوردبانے کی کوشش کی جائے گی وہ اتناہی ابھریں گے ، ہمیں ختم کرنے کی جتنی کوشش کی جائے گی ہم اتناہی طاقتورہوتے جائیں گے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان کے جودانشوراورقلمکارجوپاکستان کو قائم ودائم اورمضبوط ومستحکم دیکھناچاہتے ہیں ان سے کہتا ہوں کہ وہ کراچی کے ساتھ کئے جانے والے امتیازی سلوک کے خلاف آواز بلندکریں اوران زیادتیوں پر خاموشی اختیارنہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کے ہاں دیرہے اندھیرنہیں۔اللہ کی لاٹھی بے آوازہے اوروہ بہترانصاف کرنے والا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ کراچی میں کوئی بھی زبان بولنے والاجوبھی رائٹر، سیاسی تجزیہ نگاررہتاہے وہ خدارا اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے کراچی کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں اورزیادتیوں کے خلاف آوازاٹھائیں۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ جن اینکرزاورتجزیہ نگاروں نے تمام ترمخالفتوں کے باوجودحق اورانصاف پرمبنی تجزیے اورتبصرے کئے میں انہیں دل کی گہرائیوں سے سلام تحسین پیش کرتاہوں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم ، اللہ تعالیٰ کی تائید اور عوام کی حمایت سے این اے 246 کے ضمنی انتخاب میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔لیاقت آباد اور فیڈرل بی ایریا کے عوام، ایم کیوایم کے نامزد امیدوار کنورنوید جمیل کے انتخابی نشان ’’پتنگ ‘‘ پر اپنے اعتماد کی مہرثبت کرکے ثابت کردیں کہ کردیں کہ عوام ماضی کی طرح آج بھی ایم کیوایم کے پرچم تلے متحد ومنظم ہیں ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ کراچی میں رہنے والے پنجابی، پختون، بلوچ ، سندھی، ہزارے وال، سرائیکی ،کشمیری ،گلگتی ، بلتستانی اورتمام برادریوں کے وہ لوگ جواپنے بیوی بچوں سمیت کراچی میں مستقل طورپرآبادہیں وہ 23اپریل کو ثابت کردیں گے وہ ایم کیوایم کے پرچم تلے متحد ہیں ۔ جناب الطا ف حسین نے حق پرست عوام سے اپیل کی کہ وہ مخالف امیدواروں اورانکے کارکنوں کی اشتعال انگیزتقریروں اورنعروں پر ہرگزمشتعل نہ ہوں ، اپنے جذبات قابومیں رکھیں اورپرامن رہ کرصورتحال کوخراب کرنے کی ہرکوشش کوناکام بنادیں۔ انہوں نے کہاکہ عوام سے اپیل کی کہ جس طرح سرکارنے حکم دیاہے توآپ اپنے ساتھ شناختی کارڈزضروررکھیں۔انہوں نے ایم کیوایم کے امیدوارکی حمایت پر تمام شیعہ، سنی، بریلوی، دیوبندی،اہل حدیث اورتمام مسالک کے علمائے کرام کاشکریہ اداکیا۔ انہوں نے ضمنی انتخاب میں حمایت کرنے پر ہندو، سکھ، عیسائی اوردیگراقلیتی برادریوں کے اکابرین کابھی شکریہ اداکیا۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے کارکنان اورہمدردوں پر زوردیا کہ وہ مخالف جماعت کے امیدواروں کی اشتعال انگیزتقاریر اور نعروں پر ہرگز مشتعل نہ ہوں اورپرامن رہ کر امن عامہ کی صورتحال خراب کرنے کی سازش کو ناکام بنادیں۔انہوں نے اے این 246 کے ضمنی الیکشن میں ایم کیوایم کے نامز د امیدوار کی حمایت کے اعلان پر اہل تشیع ، اہلسنت ، اہلحدیث ، بریلوی، دیوبندی اوردیگر تمام مسالک علمائے کرام اور عوام کے علاوہ پاکستان میں بسنے والے ہندو، سکھ، مسیحی اور دیگر مذاہب وعقائدکے ماننے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
English Viewers






تصاویر

1/11/2025 7:44:04 AM