یورپی یونین کے دو رکنی وفد کاایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو اور خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد کا دورہ
یورپی یونین کے ایکٹنگ ہیڈ برائے پاکستان Stefano Gattoاور سیاسی امور کے فرسٹ سیکریٹری Quentin Weilerشامل
ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر فاروق ستار ، اراکین سندھ اسمبلی سید سردار احمد اور سید فیصل علی سبزواری نے یورپی یونین کے وفد کا استقبال کیا
دونوں وفود کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی مجموعی صورتحال ،ملک سے دہشت گردی کے خاتمے میں ایم کیوا یم کے کردارپر تفصیلی تبادلہ خیال
دونوں وفودنے ملک میں تعلیم ، صحت کے فروغ، غربت کے خاتمے اور انسانی وسائل سمیت ملک میں یورپی یونین کی امداد سے وضع کئے جانے والے منصوبوں میں ایم کیو ایم سے تبادلہ خیال کی اہمیت پرزور دیا
کراچی ۔۔۔21اپریل2015ء
یورپی یونین کے دو رکنی وفد نے گزشتہ روز ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو اور خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد کا دورہ کیا ،وفد میں یورپی یونین کے ایکٹنگ ہیڈ برائے پاکستان Stefano Gattoاور سیاسی امور کے فرسٹ سیکریٹری Quentin Weilerشامل تھے ۔ اس موقع پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن و حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار،سند ھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر سید سردار احمد اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی سید فیصل علی سبزواری پر مشتمل تین رکنی وفد نے جناب الطاف حسین کی جانب سے یورپی یونین کے وفد کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر دونوں وفود کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور،پاکستان اور خطے کی مجموعی صورتحال ،ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ایم کیوا یم کی جدوجہد اورکردار ، ملک میں تعلیم ، صحت ، غربت کے خاتمے اور انسانی وسائل سمیت ملک میں یورپی یونین کی امداد سے وضع کئے جانے والے منصوبوں میں ایم کیو ایم سے تبادلہ خیال کی اہمیت پرزور دیا گیا ۔اس موقع پر ایم کیو ایم کے وفد نے معزز مہمانا ن گرامی کو ایم کیوا یم کے مختلف تنظیمی دفاتر کا دورہ بھی کرایا ۔