قائدتحریک الطاف حسین کا شاندارکارکردگی کامظاہرہ کرنے پرایم کیوایم کی سوشل میڈیا ٹیم ویب ٹی وی کی ٹیم اورمیڈیاٹیم کوزبردست خراج تحسین
ایم کیوایم کی سوشل میڈیا ٹیم کی کارکردگی بہت بہترہے اوروہ اس وقت نمبر ون پرہے۔الطاف حسین
لندن ۔۔۔ 21 اپریل 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے شاندارکارکردگی کامظاہرہ کرنے پرایم کیوایم کی سوشل میڈیا ٹیم ، ایم کیوایم ویب ٹی وی کی ٹیم اورمیڈیاٹیم کوزبردست خراج تحسین پیش کیاہے ۔وہ پیرکی شب جناح گراؤنڈعزیزآبادمیں کارکنوں کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے منعقد کئے گئے میوزیکل پروگرام سے خطاب کررہے تھے ۔ جناب الطا ف حسین نے کہا کہ ایم کیوایم کی سوشل میڈیا ٹیم کی کارکردگی بہت بہترہے اوروہ اس وقت نمبر ون پرہے ۔ انہوں نے تنظیمی اجتماعات اورپروگراموں کی لائیوکوریج کرنے پر ایم کیوایم ویب ٹی وی کی ٹیم کے ایک ایک رکن کوبھی شاندارخراج تحسین پیش کیااورمیڈیاٹیم کی کاکردگی کوبھی سراہا۔
English