Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کا ممتازشیعہ علمائے کرام علامہ زہیر عابدی، علامہ علی کرارنقوی اورعلامہ اطہرمشہدی کو فون


ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کا ممتازشیعہ علمائے کرام علامہ زہیر عابدی، علامہ علی کرارنقوی اورعلامہ اطہرمشہدی کو فون
 Posted on: 4/21/2015
ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کا ممتازشیعہ علمائے کرام علامہ زہیر عابدی، علامہ علی کرارنقوی اورعلامہ اطہرمشہدی کو فون
ضمنی انتخاب میں ایم کیوایم کے امیدوارکی حمایت کرنے پرتمام علمائے کرام کا شکریہ اداکیا
علمائے کرام نے حق پرستی کامظاہرہ کرتے ہوئے حمایت کااعلان کیا ، تمام علمائے کرام کاشکرگزار ہوں۔ الطاف حسین
آپ نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی اوراتحادوبھائی چارے کیلئے جوکوششیں کی ہیں اس کے ہم سب معترف ہیں ۔علمائے کرام کی قائدتحریک الطا ف حسین سے گفتگو
حق پرستی کی اس جدوجہدمیں ساتھ دینا ہمارا فرض ہے۔علمائے کرام کی قائدتحریک الطا ف حسین سے گفتگو
لندن ۔۔۔ 21 اپریل 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ممتازشیعہ علمائے کرام علامہ زہیر عابدی، علامہ علی کرارنقوی اورعلامہ اطہرمشہدی کو فون کرکے این اے 246کے ضمنی انتخاب میں ایم کیوایم کے امیدوارکنورنویدکی حمایت کرنے پر ان کااوران کے ساتھ پریس کانفرنس میں شرکت کرنے والے دیگرتمام علمائے کرام کا شکریہ اداکیا۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ علمائے کرام نے آج جس جرات وہمت اورحق پرستی کامظاہرہ کرتے ہوئے حق پرست امیدوارکی حمایت کااعلان کیاہے اس پر میں تمام علمائے کرام کاشکرگزار ہوں۔اس موقع پرعلمائے کرام نے جناب الطاف حسین سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آپ نے دہشت گردی کے خاتمہ اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی اوراتحادوبھائی چارے کیلئے جوکوششیں کی ہیں اس کے ہم سب معترف ہیں اورحق پرستی کی اس جدوجہدمیں ساتھ دینا ہمارا فرض ہے ۔ جناب الطاف حسین نے علمائے کرام کے خیالات اورجذبات کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ انشاء اللہ ہم اسی طرح متحد ہوکر اورہاتھوں میں ہاتھ ڈال کرباطل پرست عناصرکی سازشوں کامقابلہ کریں گے۔ 


1/20/2025 2:24:18 PM