Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

انشاء اللہ 23اپریل حق پرستوں کی تاریخی فتح کا دن ہوگا ،الطاف حسین


انشاء اللہ 23اپریل حق پرستوں کی تاریخی فتح کا دن ہوگا ،الطاف حسین
 Posted on: 4/20/2015
انشاء اللہ 23اپریل حق پرستوں کی تاریخی فتح کا دن ہوگا ،الطاف حسین 
روز باطل پرستوں کے تمام جھوٹے چراغ بجھ جائیں گے اورالطاف حسین کاجلایاہواحق پرستی کا چراغ جلتا رہے گا
طلبہ وطالبات دل لگا کر تعلیم حاصل کریں اور اپنے والد ین کا نام روشن کریں ،الطاف حسین
نوجوان محنت کے کسی کام کرنے میں شرم محسوس نہ کریں،الطاف حسین 
اتوار کی شب جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں میوزیکل پروگرام کے ہزاروں شرکا ء سے خطاب
لندن ۔۔ 20اپریل 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ اللہ تعالیٰ کی تائید اورعوام کی حمایت سے 23اپریل حق پرستوں کی تاریخی فتح کا دن ہوگا ۔اس روز باطل پرستوں کے تمام جھوٹے چراغ بجھ جائیں گے اورالطاف حسین کاجلایاہواحق پرستی کا چراغ جلتا رہے گا ۔ انہوں نے یہ بات اتوار کی شب جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں میوزیکل پروگرام کے ہزاروں شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کہی جن میں بزرگ ،خواتین ،نوجوان طلبا وطالبات اور بچوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی ۔ جناب الطاف حسین نے اس موقع پر طلبہ وطلبات پر زور دیا کہ وہ دل لگا کر تعلیم حاصل کریں اور اپنے والدین کے نقش قدم پر چل کر اپنا اور اپنے خاندان کا نام روشن کریں ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ آج کل امتحان میں نقل کا دور چل رہا ہے لیکن آپ کونہ چیٹنگ کرنی ہے نہ چیٹر بننا ہے ۔ اگر میں کراچی میں موجود ہوتا تو ایک کالج سے دوسرے کالج جاتا اور طلبہ کوان ذہنوں سے شارٹ کٹ سے کامیابی حاصل کرنے کاخیال نکالتا ،ان کے ذہنوں کو صاف کرتا اورکہتا کہ خوب محنت کر و خواہ جھاڑو لگاؤ، محنت کی کمائی بھیک سے بہتر ہے لہٰذا محنت سے کسی کام کرنے میں شرم محسوس نہ کرو۔ انہوں نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہاکہ میں بسوں، منی بسوں میں سفر کرتا تھا اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر بسوں میں لٹک کر سفر کرتا تھا اورشام کو ٹیوشن پڑھاتا تھا ، ٹیوشن پڑھا کر پہلے سائیکل خریدی پھر 10سال پرانی ہنڈا ففٹی موٹر سائیکل خرید ی اور محنت کی وجہ سے ہی آج تحریک کو یہاں تک پہنچادیا ۔آج اللہ کے کرم سے پوری دنیامیں ایم کیوایم کے چاہنے والے موجود ہیں ۔انہوں نے اجتماع میں موجود لڑکیوں کیلئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اپنی حفظ وامان میں رکھے،آپ کو خوش رکھے ،آپ کامستقبل اچھا کرے جن کی شادیاں نہیں ہوئی ہیں ان کوا للہ نیک اور اچھے رشتے عطا کر ے ۔
English





12/21/2024 9:51:41 AM