جن کے گھروں میں ایکسٹرا وہیل چیئر ز ہیں وہ نائن زیرو بھجوا کر وہاں رجسٹرڈ کروادیں تاکہ معزور افراد کو ان وہیلچیئر ز کے ذریعے پولینگ اسٹیشنو ں تک پہنچایا جاسکے، الطاف حسین
یہ کار خیر اور خدمت خلق ہے جو اس کار خیر اور خدمت خلق میں حصہ لے گا اللہ تعالیٰ اس کو اجر عظیم عطا فرمائیں گے ، الطاف حسین
مخیر حضرات نائن زیرو کے استقبالیہ کیمپ پر از خود نقد عطیات جمع کراسکتے ، عطیہ کی رسید لینا ہرگز نہ بھولیں اور نہ ہی بغیر رسید کسی کو عطیہ دیں ، الطاف حسین
جناح گراؤنڈ میں موسیقی کے پروگرام کے انتظامات پر منتظمین ، شرکاء ، فنکاروں ، فنکاراؤں ، آرکیسٹرا بجانے والوں کو الطاف حسین کا خراج تحسین
رابطہ کمیٹی لندن و پاکستان اور دیگر شعبہ کے ذمہ داران و اراکین سے الطاف حسین کی گفتگو
لندن ۔۔20اپریل 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے آج صبح رابطہ کمیٹی لندن و پاکستان اور دیگر شعبہ جات کے ذمہ داران واراکین سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں لیاقت آباد اور فیڈر ل بی ایریا کے کامیاب جلسہ کی زبردست مبارکباد پیش کی ہے ۔ انہوں نے جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں روزانہ شام کو ماؤں ،بہنوں ،بزرگوں ، بچوں اور بچیوں کی دلجوئی کرنے پر او رٹینشن اور stress fulزدہ ماحول سے چند لمحوں کیلئے باہر نکالنے او رانہیں خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے غرض سے جو ہلکی پھلکی موسیقی سے جناح گراؤنڈ میں جو خوبصورت انتظام کیا ہے اس پر میں منتظمین اور اس میں روزانہ شرکاء مائیں ،بہنیں ، بزرگوں ،بچوں ، بچیوں فنکاروں اور فنکاراؤں آرکسیٹر ا بجائے والوں سمیت سب کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔جناب الطاف حسین نے گفتگو کے دوران عوام سے اپیل کی کہ جن کے گھروں میں ایکسٹرا وہیل چیئر ز ہیں وہ بھی نائن زیرو بھجوا کر وہاں رجسٹرڈ کروادیں تاکہ معزور افراد کو ان وہیل چیئر ز کے ذریعے پولینگ اسٹشنوں تک پہنچایا جاسکے ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ یہ کار خیر اور خدمت خلق ہے جو اس کار خیر اور خدمت خلق میں حصہ لے گا اللہ تعالیٰ اس کو اجر عظیم عطا فرمائیں گے ۔آخر میں مخیر حضرات سے یہ بھی اپیل کی کہ وہ از خود نائن زیر و لگے استقبالیہ کیمپ پر نقد عطایات بھی جمع کر اسکتے ہیں لیکن عطیہ کی رسید لینا ہر گز نہ بھولیں اور نہ ہی بغیر رسید کے کسی کو عطیہ دیں ۔