روزنامہ ڈان کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ اور سابق سیکریٹری جنرل اے پی این ایس مسعود حامد کے سفاکانہ قتل پرالطاف حسین کااظہار افسوس
لندن۔۔۔19، اپریل 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ڈیفنس میں روزنامہ ڈان کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ اور سابق سیکریٹری جنرل اے پی این ایس مسعود حامد کے سفاکانہ قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین اور روزنامہ ڈان کے عملے کے اراکین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ انہوں نے کہاکہ مسعود حامد کے بہیمانہ قتل پر مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطا ف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مقتول کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ عطاکرے ۔ (آمین)