لیاقت آبادکریم آبادپرایم کیوایم کے انتخابی جلسہ عام کے اختتام پرآتش بازی کاخوبصورت مظاہرہ
کراچی:۔۔۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں ایم کیوایم کے زیراہتمام ہفتہ18اپریل کوشاہراہ پاکستان پرواقع لیاقت آبادکریم آبادفلائی اوورپرجلسہ عام کے اختتام پرایم کیوایم لیاقت آبادسیکٹرکی جانب سے خوبصورت آتش بازی کامظاہرہ کیاگیاجس کاسلسلہ کافی دیرتک جاری رہااس موقع پرجلسہ گاہ کی فضاء میں مختلف رنگ پھیل گئے۔ آتش بازی کے اس خوبصورت مظاہرے کومیڈیاکے نمائندوں نے کیمروں اورپنڈال میں موجودشرکاء نے اپنے موبائل فونزکے کیمروں سے محفوظ کیااورآتش بازی سے لفت اندوز ہوئے۔