ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کا سنی اتحادکونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامدرضاسے فون پر رابطہ
طارق محبوب شہیدکی حراست کے دوران ہلاکت پر دلی تعزیت کااظہارکیا
کالعدم تنظیموں کے بجائے امن پسندعناصرکونشانہ بناناانصاف کے اصولوں کے خلاف ہے ۔الطاف حسین
طارق محبوب کوحراست میں تھرڈڈگری ٹارچرکیاگیاتھا، واقعہ کی تحقیقات ہونی چاہیے ۔ صاحبزادہ حامدرضا
سنی اتحادکونسل نے فیصلہ کیاتھاکہ ہم ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی حمایت نہیں کرینگے اسکے بعد طارق محبوب کو بھائی اوربھتیجے سمیت چھ کارکنوں کوگرفتارکیاگیا۔حامدرضا
کراچی میں صرف ایک جماعت کے خلاف آپریشن ہورہاہے جوغیرمناسب اورسراسرزیادتی ہے ۔ صاحبزادہ حامدرضا
اگراس قسم کے آپریشن ہوتے رہے توآپریشن کے نتائج حاصل نہیں ہوسکتے۔صاحبزادہ حامدرضا
ؒ لندن ۔۔۔ 18 اپریل 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے سنی اتحادکونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامدرضاسے فون پر رابطہ کرکے ان سے سنی اتحاد کونسل کے رہنماطارق محبوب شہیدکی سرکاری حراست کے دوران ہلاکت پر دلی تعزیت اورافسوس کااظہارکیا۔ جناب الطا ف حسین نے صاحبزادہ حامدرضاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ میری طارق محبوب کے بھائیوں سے بات ہوئی انہوں نے بتایاکہ طارق محبوب کو حراست کے دوران تھرڈڈگری ٹارچرکیاگیاتھاجس کے نتیجے میں ان کی ہلاکت واقع ہوئی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ طارق محبوب کی شہادت کاواقعہ انتہائی افسوسناک اورقابل مذمت ہے جس پر ہم طارق محبوب شہیدکے لواحقین اورسنی اتحادکونسل کے تمام رہنماؤں اورکارکنوں سے تعزیت کرتے ہیں۔ اس موقع پر صاحبزادہ حامدرضا نے جناب الطاف حسین کوبتایاکہ سنی اتحادکونسل نے فیصلہ کیاتھاکہ ہم کراچی کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی حمایت نہیں کریں گے اس کے بعد طارق محبوب کے گھرپرچھاپہ مارکرانہیں اور انکے بھائی اوربھتیجے سمیت چھ کارکنوں کوگرفتارکیاگیا۔پہلے کہا گیاکہ طارق محبوب کے خلاف کوئی کیس نہیں ہے اورہم انہیں چھوڑد یں گے لیکن دوروزقبل جب طارق محبوب کوعدالت میں پیش کیاگیاتب بھی ان پر کوئی فردجرم عائدنہیں کی گئی تھی اورصرف شک کااظہارکیا گیا تھا۔صاحبزادہ حامدرضا نے بتایاکہ طارق محبوب کوحراست میں تھرڈڈگری ٹارچرکیاگیاتھا۔لہٰذا انکی شہادت کے واقعہ کی تحقیقات ہونی چاہیے ۔ صاحبزادہ حامدرضا نے کہاکہ ہم نے بھی اس بات کی حمایت کی تھی کہ کراچی میں کرمنلزکے خلاف آپریشن ہونا چاہیے لیکن جوحالات ہیں اس سے صاف ظاہر ہے کہ کراچی میں صرف ایک جماعت کے خلاف آپریشن ہورہا ہے جوغیرمناسب اورسراسرزیادتی ہے ۔ صاحبزادہ حامدرضا نے کہاکہ اگراس قسم کے آپریشن ہوتے رہے اورمعاملات اسی طرح چلتے رہے تو آپریشن کے نتائج حاصل نہیں ہوسکتے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ہم طالبان اوردہشت گردی کے خلاف فوج کاساتھ دے رہے ہیں، ہمارے ساتھ اس قسم کارویہ سمجھ سے بالاترہے۔ جناب الطاف حسین نے صاحبزادہ حامدرضاکے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے کہاکہ طالبان، القاعدہ، داعش، لشکرجھنگوی اوردیگرکالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی کے بجائے امن مخصوص سیاسی جماعت اورامن پسندعناصرکونشانہ بنانا انصاف کے اصولوں کے خلاف ہے ۔ صاحبزادہ حامدرضانے دکھ کی اس گھڑی میں ہمدردی اوریکجہتی کااظہارکرنے پر جناب الطاف حسین اور
ایم کیوایم کی قیادت کے مشکورہیں۔انہوں نے جناب الطاف حسین کوپنجاب ایمپلی فائرایکٹ کے تحت حکومت پنجاب کی جانب سے اہل سنت سے وابستہ شخصیات اور کارکنوں کی گرفتاریوں اورمقدمات قائم کرنے سے بھی آگاہ کیا۔جناب الطاف حسین نے ان زیادتیوں کی مذمت کی ۔
English
وڈیو