طارق محبوب کی رینجرزکی حراست میں ہلاکت کی تحقیقات کے لئے عدالتی کمیشن قائم کیاجائے ۔ ندیم نصرت سینئرڈپٹی کنوینرایم کیوایم کامطالبہ
طارق محبوب شہید فرزندکراچی تھے، شہید کی فیملی کا دکھ ہمارادکھ ہے۔ندیم نصرت
طارق محبوب کی شہادت سے ایم کیوایم کے تمام کارکنوں اورکراچی کے ایک ایک فردکودلی صدمہ پہنچاہے
طارق محبوب شہیدکے بھائیوں عشرت محبوب اورنصرت محبوب سے فون پر تعزیت
الطاف بھائی جس طرح ہمارے دکھ میں شامل ہوئے ہیں اس سے ہمیں بہت سہارا ملا ہے ۔طارق محبوب شہیدکے بھائی
لندن ۔۔۔ 18 اپریل 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینرندیم نصرت نے مطالبہ کیاہے کہ سنی اتحادکونسل کے رہنما طارق محبوب کی رینجرزکی حراست میں ہلاکت کی تحقیقات کے لئے عدالتی کمیشن قائم کیاجائے ۔ انہوں نے یہ مطالبہ طارق محبوب شہیدکے بھائیوں عشرت محبوب اورنصرت محبوب سے فون پر تعزیت کرتے ہوئے کیا۔ ندیم نصرت نے طارق محبوب شہیدکے بھائیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ طارق محبوب شہید فرزندکراچی تھے اوران کی شہادت سے سنی اتحادکونسل اورانجمن نوجوانان اسلام کے کارکنوں ہی کونہیں بلکہ ایم کیوایم کے تمام کارکنوں اورکراچی کے ایک ایک فردکودلی صدمہ پہنچاہے ۔ یہ صرف شہید کی فیملی کاہی نہیں بلکہ ہمارادکھ ہے اور ہم اس دکھ میں برابرکے شریک ہیں۔ طارق محبوب شہیدکے بھائیوں نے ندیم نصرت سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ الطاف بھائی اورآپ تمام لوگوں نے دکھ کی اس گھڑی میں جس طرح یکجہتی کااظہارکیاہے اورجس طرح ہمارے دکھ میں شامل ہوئے ہیں اس سے ہمیں بہت سہارا ملا ہے جوہم لفظوں میں بیان نہیں کرسکتے ۔ اس موقع پر ندیم نصرت نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ طارق محبوب شہید کی مغفرت فرمائے ، ان کو جنت الفردوس میں جگہ دے اورتمام سوگواروں کویہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ اورصبرعطا کرے۔
English
وڈیو