قائد ایم کیوایم الطاف حسین کا حاجی حنیف طیب سے ٹیلی فون پر رابطہ
رینجرز کی حراست میں سنی اتحاد کونسل کے رہنما طارق محبوب کی ہلاکت پراظہارتعزیت
طارق محبوب کی شہادت پر مجھے اور میرے تمام ساتھیوں کو گہرا دکھ پہنچا ہے، الطاف حسین
طارق محبوب کی شہادت کے واقعہ پر مجھے بھی دکھ اور تشویش ہے ، حاجی حنیف طیب
لندن۔۔۔18، اپریل2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے نظام مصطفی پارٹی کے صدر اور سابق رکن قومی اسمبلی حاجی حنیف طیب کو فون کرکے رینجرز کی حراست میں سنی اتحاد کونسل کے رہنما طارق محبوب کی ہلاکت پر دلی تعزیت کی ۔ جناب الطاف حسین نے حاجی حنیف طیب سے کہاکہ طارق محبوب کی شہادت پر مجھے اور میرے تمام ساتھیوں کو گہرا دکھ پہنچا ہے اور ہم سب اس سانحہ پر آپ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔ حاجی حنیف طیب نے جناب الطاف حسین کے فون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ اس واقعہ پر انہیں بے پناہ دکھ اورتشویش ہے اوروہ اپنی شدید علالت کے باوجود خود بھی طارق محبوب کے گھر جاکر انکے اہل خانہ سے تعزیت کریں گے ۔
English