Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد ایم کیوایم الطاف حسین کا طارق محبوب کے بھائیوں عشرت محبوب اور نصرت محبوب سے ٹیلی فون پر رابطہرینجرز کی حراست میں طارق محبوب کے بہیمانہ قتل پر اظہار مذمت اور اظہار تعزیت


قائد ایم کیوایم الطاف حسین کا طارق محبوب کے بھائیوں عشرت محبوب اور نصرت محبوب سے ٹیلی فون پر رابطہ رینجرز کی حراست میں طارق محبوب کے بہیمانہ قتل پر اظہار مذمت اور اظہار تعزیت
 Posted on: 4/18/2015
قائد ایم کیوایم الطاف حسین کا طارق محبوب کے بھائیوں عشرت محبوب اور نصرت محبوب سے ٹیلی فون پر رابطہ رینجرز کی حراست میں طارق محبوب کے بہیمانہ قتل پر اظہار مذمت اور اظہار تعزیت
طارق محبوب شہید کے سفاک قاتلوں کو گرفتارکرکے قرارواقعی سزا دی جائے، الطاف حسین کا وزیراعظم سے مطالبہ
طارق محبوب کوحراست کے دوران تھرڈ ڈگری ٹارچر کیاگیا جس کے باعث وہ جانبر نہ ہوسکے، عشرت محبوب، نصرت محبوب
رینجرز کی حراست کے دوران ہم سے انسانیت سوز اور ہتک آمیز سلوک روا رکھا گیا،عشرت محبوب
الطاف بھائی! آپ نے بانیان پاکستان کی اولادوں کو پہچان دی ہے اور آپ کی 40 سالہ محنت رائیگاں نہیں جائے گی ،عشرت محبوب
مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، الطاف حسین
پاکستان بھر کے حق پرست عوام طارق محبوب کے سفاکانہ قتل کے خلاف آواز احتجاج بلند کریں، الطاف حسین
لندن۔۔۔17، اپریل2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے رینجرز کی حراست میں سنی اتحاد کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری طارق محبوب کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ طارق محبوب شہید کے سفاک قاتلوں کو گرفتارکرکے قرارواقعی سزا دی جائے ۔ ہفتہ کے روز جناب الطاف حسین نے طارق محبوب شہید کی رہائش گاہ فون کرکے شہید کے چھوٹے بھائیوں عشرت محبوب اور نصرت محبوب سے دلی تعزیت کی اور سوگواران کیلئے صبرجمیل کی دعا کی ۔ اس موقع پر طارق محبوب شہید کے بھائی عشرت محبوب اور نصرت محبوب نے جناب الطاف حسین کو بتایا کہ ہمارے ساتھ بہت ظلم ہوا ہے ، طارق محبوب کو شبہ کی بنیاد پر گرفتارکیا گیا تھا اور حراست کے دوران ان پر تھرڈ ڈگری ٹارچر کیاگیا جس کے باعث وہ جانبر نہ ہوسکے۔ عشرت محبوب نے جناب الطاف حسین کو بتایا کہ طارق محبوب کے ساتھ مجھے بھی گرفتارکیا گیا تھا، میرا سیاست سے قطعی تعلق نہیں ہے اور میں نے اپنی آدھی زندگی آسٹریلیا اورامریکہ میں گزاری ہے لیکن رینجرز کی حراست کے دوران ہم سے انسانیت سوز اور ہتک آمیز سلوک روا رکھا گیا اورہم سے مہاجرقومیت کے حوالہ سے سوالات کیے گئے ۔ انہوں نے مزیدکہا کہ الطاف بھائی! آپ نے بانیان پاکستان کی اولادوں کو پہچان دی ہے اور آپ کی 40 سالہ محنت رائیگاں نہیں جائے گی ۔جناب الطاف حسین نے سوگواران سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ میں رینجرز کی حراست میں طارق محبوب کے سفاکانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ طارق محبوب شہید کے درجات بلند فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور شہید کے تمام سوگوار لواحقین کو صبرجمیل عطا کرے ۔ جناب الطاف حسین نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ سنی اتحاد کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری طارق محبوب کے سفاکانہ قتل کا نوٹس لیاجائے اور ان کے قاتلوں کو گرفتارکرکے قرارواقعی سزا دی جائے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ وزیراعظم نوازشریف کو توفیق دے کہ وہ طارق محبوب شہید کے سوگوارلواحقین سے رابطہ کرکے ان کا غم بانٹیں، سوگواران کے زخموں پر مرہم رکھیں اور انہیں انصاف کی فراہمی کا یقین دلائیں۔جناب الطاف حسین نے پاکستان بھر کے حق پرست عوام پر زوردیا کہ وہ حراست کے دوران طارق محبوب کے سفاکانہ قتل کے خلاف آواز احتجاج بلند کریں اوراپنے اپنے فورم پر اس بہیمانہ عمل کی مذمت کریں۔طارق محبوب شہید کے بھائیوں نے اظہار یکجہتی پر جناب الطاف حسین کا شکریہ بھی ادا کیا۔
English

1/11/2025 9:53:26 AM