Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حق پرست امیدوار بر ائے کنور نوید جمیل نے نماز جمعہ لیاقت آباد نمبر 10میں جامع مسجد شہداء میں ادا کی


حق پرست امیدوار بر ائے کنور نوید جمیل نے نماز جمعہ لیاقت آباد نمبر 10میں جامع مسجد شہداء میں ادا کی
 Posted on: 4/17/2015
حق پرست امیدوار بر ائے کنور نوید جمیل نے نماز جمعہ لیاقت آباد نمبر 10میں جامع مسجد شہداء میں ادا کی 
جناب الطاف حسین نے ایسے لو گو ں کو ایو انو ں میں بھیجا جو عوام میں سے ہوں اور عوام کے درمیان ہی رہیں ، کنور نوید ایڈووکیٹ 
نماز جمعہ کے بعد نمازیوں اور اہل محلہ سے گفتگو 
کراچی ۔۔۔17، اپریل 2015ء 
این اے 246کی نشست پر نامزد متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار کنور نوید جمیل نے نماز جمعہ لیاقت آباد نمبر 10کی جامع مسجد شہداء میں ادا کی اور نماز کے بعد نمازیوں اور اہل محلہ سے ملاقات کرکے ان کے مسائل سنے ۔ اس موقع پر نمازیوں اور اہل محلہ نے کنور نوید جمیل کو خوش آمدید کہا اور انہیں 23اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کرانے کی یقین دہانی کرائی ۔عوام سے گفتگو کرتے ہوئے نامزد حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل ایڈووکیٹ نے کہا کہ اسلام پیار ، محبت ، امن اور آشتی کا مذہب ہے اور جناب الطاف حسین نے ہمیشہ اپنی تعلیمات میں لوگوں کو فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا درس دیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کی جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور سردارانہ نظام کے خاتمے کی جدوجہد ظالم نظام کے خاتمہ تک جاری رہے گی اس نظام کے رکھو الو ں نے شروع دن سے ہی ایم کیوایم کی جدوجہد سے خائف ہوکر اس کے خلاف نت نئی سازشوں کے جا ل بچھائے ۔ یہ مسجد وہاں واقع ہے جہاں شہدائے اردو مدفون ہیں ، ہماری قربانیاں سب کے سامنے ہیں ، موجودہ حالات میں بھی ہمارے 189کارکن شہید کردیئے گئے ہیں لیکن ایک قاتل بھی نہیں پکڑا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم ڈرنے اور جھکنے والے نہیں ہیں اور حقوق کی جدوجہد میں آنے والی ہر مشکل اور پریشانیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے اب بھی تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھ پر جناب الطاف حسین نے اعتماد کیا ہے اور میں آپ کے درمیان موجود ہوں ، جناب الطاف حسین ایسے عوامی نمائندے چاہتے ہیں جو عوام میں سے ہوں اور عوام کے درمیان ہی رہیں اور انشاء اللہ میں جناب الطا ف حسین کے اس اعتماد پر پورا اتروں گا ۔ 

تصاویر

1/11/2025 9:45:32 AM