Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں دہشت گردی کے واقعات اورامن وامان کی خراب صورتحال پر ایم کیوایم کااظہارتشویش


کراچی میں دہشت گردی کے واقعات اورامن وامان کی خراب صورتحال پر ایم کیوایم کااظہارتشویش
 Posted on: 4/16/2015
کراچی میں دہشت گردی کے واقعات اورامن وامان کی خراب صورتحال پر ایم کیوایم کااظہارتشویش
کراچی میں ہونے والے دہشت گردی کے مسلسل واقعات وفاقی وصوبائی حکومت کے دعووں کی کھلی نفی کرتے ہیں
چندروزقبل نارتھ ناظم آبادمیں کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں نے رینجرزکی موبائل پرحملہ کیاجس سے رینجرزکے دو جوان شہیدہوئے
آج ڈیفنس کے علاقے میں ایس ایچ اوپریڈی اعجازعلی خواجہ کوفائرنگ کرکے شہیدکردیاگیا، شہیدملت روڈپر بھی کالعدم تنظیم کے
دہشت گردوں نے جناح میڈیکل اینڈڈینٹل کالج کی امریکی نژادوائس پرنسپل ڈاکٹرڈیبرالوبوکوفائرنگ کرکے زخمی کردیا
دہشت گردی کے یہ واقعات اسی لئے مسلسل ہورہے ہیں کیونکہ کراچی آپریشن کارخ ایم کیوایم کی جانب موڑدیاگیاہے ۔رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔ 16 اپریل 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں دہشت گردی کے واقعات اورامن وامان کی خراب صورتحال پر اپنی گہری تشویش کااظہارکیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان، وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ اوروفاقی وصوبائی وزراء کی جانب سے کراچی سے دہشت گردی کے خاتمہ اورشہر میں امن وامان کی صورتحال کی بہتری کے بلندوبانگ دعوے کئے جارہے ہیں لیکن حقیقت ان کے دعووں کے قطعی برعکس ہے ۔چندروزقبل بھی نارتھ ناظم آبادکے علاقے میں کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں نے رینجرزکی موبائل پرحملہ کیاجس سے رینجرزکے دو جوان شہیدہوئے ۔آج بھی ڈیفنس کے علاقے میں ایس ایچ اوپریڈی اعجازعلی خواجہ کوفائرنگ کرکے شہیدکردیاگیااورآج ہی شہیدملت روڈپر بھی کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں نے جناح میڈیکل اینڈڈینٹل کالج کی امریکی نژادوائس پرنسپل ڈاکٹرڈیبرالوبوکوفائرنگ کرکے زخمی کردیااورباآسانی فرارہوگئے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ دہشت گردی کے یہ واقعات اسی لئے مسلسل ہورہے ہیں کیونکہ پولیس ، رینجرزاورتمام سرکاری اداروں کی جانب سے کراچی آپریشن کارخ ایم کیوایم کی جانب موڑدیاگیاہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی میں ہونے والے دہشت گردی کے یہ واقعات وفاقی وصوبائی حکومت کے دعووں کی کھلی نفی کرتے ہیں اورجب تک آپریشن کارخ درست سمت میں نہیں کیاجائے گااوراصل جرائم پیشہ عناصر اورکالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کے بجائے ایم کیوایم کے خلاف جاری رکھاجائے گااس وقت تک کراچی میں امن وامان کی صورتحال بہترنہیں ہوسکتی۔
English

1/11/2025 10:44:54 AM