معمار موڑ پر کم عمر طالب علم بھائی بہن کی ڈمپر کے نیچے آکر ہلاکت پر رابطہ کمیٹی کااظہار افسوس
ہلاکت کے ذمہ دار ڈمپر ڈرائیور فی الفور قانون کی گرفت میں لیاجائے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
ٹریفک کے ایسے المناک حادثات کی روک تھام کیلئے ہر سطح پر مثبت اقدامات بروئے کار لائے جائیں، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
کراچی ۔۔۔16،اپریل 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے گلشن معمار موڑ پر کم عمر طالب علم بھائی بہن کی ڈمپرکے نیچے آکر ہلاکت پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ڈمپر تلے آکر کم عمر طالب علم بہن بھائیوں کی ہلاکت کے ذمہ دار کوڈمپر ڈرائیور فی الفور قانون کی گرفت میں لیاجائے اور ٹریفک کے ایسے المناک حادثات کی روک تھام کیلئے ہر سطح پر مثبت اقدامات بروئے کار لائے جائیں ۔ رابطہ کمیٹی نے ڈمپر کے نیچے آکر ہلاک ہونے والے طالب علم بھائی بہن کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی ٰمقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے ۔ (آمین)