Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سازشی عناصر حلقہ این اے 246کے انتخاب کو مشکوک بنانے کی مذموم کوششیں کررہے ہیں،انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ اب کوئی ڈرامہ نہیں چلے گا،حق پرست نامزد امید وارکنور نوید جمیل


سازشی عناصر حلقہ این اے 246کے انتخاب کو مشکوک بنانے کی مذموم کوششیں کررہے ہیں،انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ اب کوئی ڈرامہ نہیں چلے گا،حق پرست نامزد امید وارکنور نوید جمیل
 Posted on: 4/16/2015
سازشی عناصر حلقہ این اے 246کے انتخاب کو مشکوک بنانے کی مذموم کوششیں کررہے ہیں،انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ اب کوئی ڈرامہ نہیں چلے گا،حق پرست نامزد امید وارکنور نوید جمیل
جتنے چاہیں پروپیگنڈے کرلیں تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے مقدر میں ناکامی ہی ناکامی ہے
پاکستان کی اشرافیہ کا ایک مخصوص ٹولہ ہے جو جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے خلاف سازشیں کرتارہتا ہے
انتخابی مہم کے سلسلے میں ایف سی ایریا بلاک 6اور لیاقت آباد نمبر 8میں بڑی عوامی کارنر میٹنگ سے خطاب 
کراچی۔۔۔16اپریل2015ء
حلقہ این اے 246کے نامز د حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ جناب الطاف حسین نے مجھے آپ کی خدمت کے لئے چنا ہے میں کو یقین دلاتا ہوں کہ عوام کے درمیان رہ کر خدمت کرونگا اور اس حلقے کے مسائل کے حل کے لئے کوئی کثر نہیں چھوڑونگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایف سی ایریا بلاک 6اور لیاقت آباد نمبر 8میں بڑی عوامی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی عارف خان ایڈوکیٹ ،سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے ارکان،حق پرست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی بھی موجود تھے۔ کنور نوید جمیل نے مزید کہا کہ حلقہ این اے 246کے انتخاب کو مشکوک بنانے کی مذموم کوششیں کی جارہی ہیں،کبھی کو سازش ،کبھی کوئی ڈرامہ ،کبھی کوئی ایسا عمل کرادیا جاتا اور پھر خود میڈیا پر آکر شور مچایا جاتا ،لیکن ہم ان تمام جماعتوں کو بتادینا چاہتے ہیں جتنے چاہے پروپیگنڈے کرلو یہ حلقہ جناب الطاف حسین کے چاہنے اور ماننے والوں کا ہے اور وہ اپنے قائد کو کبھی مایوس نہیں ہونے دینگے۔انہوں نے کہا کہ آج تحریک انصاف کے چیئر مین کے دل میں کراچی کی عوام کے لئے محبتیں جاگی ہوئی ہیں ،ہم ان سے یہ پوچھنا چاہتے ہیں کہ کبھی کراچی کے کسی ایک مسئلہ پر آواز بلند کی؟۔کبھی کراچی کی عوام کے مسائل کے بارے میں آگاہی حاصل کرنے کی کوشش کی؟کبھی یہاں پر بسنے والوں کی مشکلات کی آگاہی حاصل کی؟نہیں کی کیونکہ کراچی کی عوام سے انہیں کوئی مطلب نہیں بس یہاں سے مفادات حاصل کرنے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کراچی کی آج جو حالت ہے اس کے اصل ذمہ دار صوبائی اور وفاقی حکومت ہے کیونکہ انہوں نے کبھی کراچی کو اسکا جائز حق نہیں دیا بس یہاں کے مفادات اور مراعات حاصل کیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور جماعت اسلامی بہت اچھی طرح جانتی ہے کہ انہیں اس حلقہ سے کسی صورت کامیابی حاصل نہیں ہو سکتی اسکے باوجود وہ کسی اشارے کی جانب نظر کئے ہوئے ہیں شاید وہ اشارہ انہیں کوئی مدد فراہم کردے۔کنور نوید جمیل نے کہا کہ پاکستان کی اشرافیہ کا ایک مخصوص ٹولہ ہے جو ایم کیو ایم کو پسند نہیں کرتا اور وہی ٹولہ جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے خلاف سازشیں کرتا ہے اور ہمیشہ ناکام اور نامراد ہوتا ہے
English

12/21/2024 8:54:38 PM