امجدصابری قوال نے اپنے والد حاجی غلام فریدصابری مرحوم کے فن کوآگے بڑھایا۔الطاف حسین
امجدصابری کے فن کودیکھ کرلوگ ہی نہیں بلکہ ان کے والدکی روح بھی بہت خوش ہوتی ہوگی
ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کا ممتازقوال ذکی زمانی تاجی کو زبردست خراج تحسین
لندن ۔۔۔ 15 اپریل 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے پاکستان کے ممتازقوال حاجی غلام فریدصابری مرحوم کے صاحبزادے اورممتاز قوال امجد صابری کوزبردست خراج تحسین پیش کیاہے ۔ بدھ کی شب جناح گراؤنڈ عزیزآبادمیں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ حاجی غلام فرید صابری مرحوم کی مغفرت فرمائے اوران کے درجات بلندکرے جنہوں نے قوالی کونئی جہت دی جسے دوسرے لوگ آج بھی کاپی کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ غلام فریدصابری مرحوم کواللہ تعالیٰ نے امجدصابری کی شکل میں ایساہونہار اور پیارابیٹاعطاکیاجس نے اپنے والد کے فن کوآگے بڑھایاجسے دیکھ کرلوگ ہی نہیں بلکہ ان کے والدکی روح بھی بہت خوش ہوتی ہوگی ۔انہوں نے امجدصابری کیلئے دعائیں بھی کیں۔جناب الطاف حسین نے اجتماع میں اپنے فن کامظاہرہ کرنے والے ممتازقوال ذکی زمانی تاجی کوبھی زبردست خراج تحسین پیش کیااوران کے لئے نیک جذبات کااظہارکیا۔