اسماعیلی برادری کے روحانی پیشواپرنس کریم آغاخان کودادابننے پرایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی مبارکباد
اللہ تعالیٰ کے حضورزچہ وبچہ کیلئے نیک تمنا ؤں کا اظہار کیا
لندن ۔۔۔15اپریل 2015ء
ایم کیوا یم کے قائد جناب الطاف حسین نے اسماعیلی برادری کے روحانی پیشواپرنس کریم آغاخان کودادابننے پردل کی گہرائیوں سے مبارکبادپیش کی ہے اور زچہ وبچہ کیلئے نیک تمنا ؤں کا اظہا کیا ۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے پرنس کریم آغاخان کے صاحبزاد ے پرنس رحیم آغاخان کے گھرپرنس عرفان آغا خان کی ولادت پران کے داداپرنس کریم آغاخان،والدپرنس رحیم آغاخان اوردیگراہل خانہ سمیت پوری اسماعیلی برادری کواپنی جانب سے مبارکبادپیش کی ہے اوردعاکی ہے کہ اللہ تعالیٰ زچہ وبچہ کوصحت وتندرستی عطافرمائے ۔(آمین)
دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے بھی اسماعیلی برادری کے روحانی پیشواپرنس کریم آغاخان کودادااوران کے صاحبزادے پرنس رحیم آغاخان کووالدبننے پر دلی مبارکبادپیش کی ہے اورنومولودپرنس عرفان آغاخان کیلئے نیک تمنا ئیں اور دعا بھی کی۔