ایم کیوایم کا 2013ء کے عام انتخابات میں ہونے والی دھاندلیوں کی تحقیقات کیلئے قائم کئے جانے والے عدالتی کمیشن میں پیش ہونے کافیصلہ
ایم کیوایم کے رہنماڈاکٹرفاروق ستارکی جانب سے عدالتی کمیشن کے چیئرمین جسٹس ناصرالملک کے
نام خط بھیج دیاگیا
ایم کیوایم جوڈیشل کمیشن کے قیام کے حوالے سے تحفظات کے باوجود بعض حلقوں میں ہونے والی دھاندلیوں اور انتخابی عمل کی شفافیت کومتاثر کرنیوالے عوامل کے بارے میں اپنامؤقف پیش کرے گی
کراچی ۔۔۔ 15 اپریل2015ء
متحدہ قومی موومنٹ نے 2013ء کے عام انتخابات میں ہونے والی دھاندلیوں کی تحقیقات کیلئے قائم کئے جانے والے عدالتی کمیشن میں پیش ہونے کافیصلہ کیاہے ۔اس سلسلے میں ایم کیوایم کے رہنماڈاکٹرفاروق ستارکی جانب سے عدالتی کمیشن کے چیئرمین چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ناصرالملک کے نام ایک خط بھی بھیجاگیاہے جس میں کہاگیاہے کہ اگرچہ ایم کیوایم آئین کی روشنی میں جوڈیشل کمیشن کے قیام کے حوالے سے کچھ تحفظات رکھتی ہے تاہم وہ اس سلسلے میں اپنے مؤقف کے باوجود2013ء کے انتخابات کے بارے میں بعض حلقوں میں ہونے والی دھاندلیوں اوردیگرایسے عوامل جنہوں نے انتخابی عمل کی شفافیت کومتاثرکیاان کے بارے میں عدالتی کمیشن کے روبراپنامؤقف پیش کرے گی ۔