جناب الطاف حسین کاعوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اعظم خان ہوتی کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار
اعظم خان ہوتی کی ہمشیرہ محترمہ بیگم نسیم ولی خان اورانکے بیٹے امیر حیدر خان ہوتی سمیت اے این پی کے کارکنان سے تعزیت
اللہ تعالیٰ اعظم خان ہوتی مرحوم کے درجات بلند کرکے انہیں اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ،الطاف حسین
لندن ۔۔۔15اپریل 2015ء
ایم کیوا یم کے قائد جناب الطاف حسین نے عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما اعظم خان ہوتی کے انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے اعظم خان ہوتی کی ہمشیرہ محترمہ بیگم نسیم ولی خان،انکے بیٹے امیر حیدر خان سمیت اے این پی کے تمام رہنماؤں اور کارکنان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اعظم خان ہوتی مرحوم کے درجات بلند کرکے انہیں اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے ۔
English Viewers