اے این پی کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امیر حیدر ہوتی کے والد اعظم خان ہوتی کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔15، اپریل 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ، سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی کے والد اور سابق وزیر مملکت اعظم خان ہوتی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے سوگوار لواحقین سمیت اے این پی کے رہنماؤں سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے کہاکہ انہیں صبر کی تلقین کی ۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اعظم خان ہوتی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے ۔ (آمین)
English