Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان کو سعودی عرب اور یمن دونوں ممالک کاساتھ دیکر ثالت کاکردارادا کرنا چاہیے،الطاف حسین


پاکستان کو سعودی عرب اور یمن دونوں ممالک کاساتھ دیکر ثالت کاکردارادا کرنا چاہیے،الطاف حسین
 Posted on: 4/14/2015
پاکستان کو سعودی عرب اور یمن دونوں ممالک کاساتھ دیکر ثالت کاکردارادا کرنا چاہیے،الطاف حسین
ماضی میں سوویت یونین اور امریکہ کے درمیان سرد جنگ میں پاکستان کو جھونکنے کے نتائج قوم آج تک بھگت رہی ہے، الطاف حسین
ہم آج تک اس آگ میں جل رہے ہیں،پاکستان اب کسی اور آگ کا متحمل نہیں ہوسکتا، الطاف حسین
اقوام متحدہ اور مسلم ممالک کا اجلاس بلاکر دونوں ممالک کے درمیان لڑائی کو بات چیت کے ذریعہ حل کیاجائے، الطاف حسین
برطانوی پولیس اور انصاف کے نظام پرمیرے یقین میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، الطاف حسین
مجھے امید ہے کہ میری ضمانت میں اس توسیع سے متعلقہ حکام اپنی تفتیش جلدازجلدمکمل کرسکیں گے، الطاف حسین
کارکنان وعوام اس قانونی عمل کے دوران پرامن اور متحدومنظم رہیں، الطاف حسین
میری شروع سے یہی جدوجہد رہی ہے کہ پاکستان میں امیر وغریب سب کی برابر کی عزت ہو، الطاف حسین
ہم پاکستان کو قائداعظم کے وژن کے مطابق جیو اور جینے دو کے اصول کے مطابق خوشحال، تعلیم یافتہ ،
لبرل اور پروگریسو مملکت بنانا چاہتے ہیں، الطاف حسین
پاکستان کے عوام کو پانی ، بجلی، روزگار ، سکون، عزت کی زندگی اور امن وامان چاہیے، الطاف حسین
جس طرح میں واپس آگیا انشاء اللہ23، اپریل کے ضمنی انتخاب میں این اے 246 کی نشست بھی واپس آجائے گی ، الطاف حسین
ضمانت میں توسیع کے بعد ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن ، کراچی اور حیدرآباد میں مبارکباد دینے کیلئے
جمع ہونے والے کارکنان وہمدرد عوام کے اجتماعات سے ٹیلی فونک خطاب 
لندن۔۔۔14، اپریل2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ پاکستان کو سعودی عرب اور یمن دونوں ممالک کاساتھ دیکر ثالت کاکردارادا کرنا چاہیے، اس مسئلہ کے حل کیلئے اقوام متحدہ اور مسلم ممالک کا اجلاس بلاناچاہیے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان لڑائی کو بات چیت کے ذریعہ حل کیاجاسکے ۔ یہ بات انہوں نے اپنی ضمانت میں توسیع کے بعد ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن ، کراچی اور حیدرآباد میں مبارکباد دینے کیلئے جمع ہونے والے کارکنان وہمدرد عوام کے اجتماعات سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ برطانوی پولیس نے میری ضمانت میں توسیع کردی ہے ، برطانوی پولیس اور انصاف کے نظام پرمیرے یقین میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں برطانیہ میں جاری تحقیقات پر مزید کچھ نہیں کہنا چاہتا ، مجھے امید ہے کہ میری ضمانت میں اس توسیع سے متعلقہ حکام اپنی تفتیش جلدازجلدمکمل کرسکیں گے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ 1978ء سے 2015ء تک مجھے جھوٹے مقدمات میں تین بار پاکستان کی جیلوں میں اسیر کیا گیا، اپنے کارکنان وعوام کے اصرارپر میں برطانیہ آگیا تو قدرت کانظام دیکھیں کہ یہاں بھی مجھ پر مقدمات بنے اور مجھے دومرتبہ پیشیوں پر جانا پڑا۔ یہ اذیتیں اور پریشانیاں میرے لئے کوئی حیثیت نہیں رکھتیں اگر ان آزمائشوں کے عوض پاکستان کے مظلوم ومحروم عوام کو ان کے غصب شدہ حقوق مل جائیں ، ان کی محرومیاں ختم ہوجائیں اور سب سے بڑھ کر انہیں عزت کی زندگی گزارنے کا حق مل جائے تو مجھے کوئی گلہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں صرف دولتمندوں کی عزت ہے جبکہ غریب عوام کی کوئی عزت نہیں ہوتی۔میری شروع سے یہی جدوجہد رہی ہے کہ پاکستان میں امیر وغریب سب کی برابر کی عزت ہوخواہ وہ سکھ ہوں، ہندوہوں، عیسائی ہوں، پارسی ہوں ، احمدی ہوں، شیعہ ہوں یا سنی ہوں سب کو برابری کی بنیاد پر حقوق میسرہوں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان تھیوکریٹک ریاست نہیں ہے ،ہم پاکستان کو قائداعظم محمد علی جناح ؒ کے وژن کے مطابق جیو اور جینے دو کے اصول کے مطابق خوشحال، تعلیم یافتہ ، لبرل اور پروگریسو مملکت بنانا چاہتے ہیں جہاں میرٹ اور صلاحیت کی بنیاد پر لوگوں کو آگے آنے کا موقع ملے اور ملک سے سفارش اور اقرباء پروری کاخاتمہ ہوسکے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ کارکنان و عوام میرے حوالہ سے ہرگز پریشان نہ ہوں، آپ سب کی دعاؤں سے میں آپ کے سامنے ہوں ، یہ اگر پھر لیکر جائیں گے تو میں آپ کی دعاؤں سے پھر واپس آجاؤں گا۔جناب الطاف حسین نے اپنے خلاف الزامات کی تردید کرتے ہوئے پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود اپنے لاکھوں کروڑوں کارکنان وعوام پر زور دیا کہ وہ اس قانونی عمل کے دوران پرامن اور متحدومنظم رہیں۔میں اپنے تمام چاہنے والوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ان کا قائد بہادر اور ثابت قدم ہے اور میں اپنے مشن سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گا۔جناب الطاف حسین نے بین الاقوامی سیاسی منظرنامے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ آج کل پاکستان میں یہ بحث چل رہی ہے کہ سعودی عرب اور یمن کی لڑائی میں پاکستان کو کس کا ساتھ دینا چاہیے، ہم سب کو پاکستان کی بقاء وسلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرناچاہیے کیونکہ ماضی میں سوویت یونین اور امریکہ کے درمیان سرد جنگ کی آگ میں پاکستان کو جھونکنے کے نتائج قوم آج تک بھگت رہی ہے اور ہم آج تک اس آگ میں جل رہے ہیں،پاکستان اب کسی اور آگ کا متحمل نہیں ہوسکتا۔پاکستان کو سعودی عرب اور یمن دونوں ممالک کاساتھ دیکر ثالت کاکردارادا کرنا چاہیے، اس مسئلہ کے حل کیلئے اقوام متحدہ اور مسلم ممالک کا اجلاس بلاناچاہیے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان لڑائی کو بات چیت کے ذریعہ حل کیاجاسکے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان اور اس کے عوام انگنت مسائل کا شکار ہیں ، عوام کو پانی ، بجلی، روزگار ، سکون، عزت کی زندگی اور امن وامان چاہیے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کو عوام کا بھرپورمینڈیٹ حاصل ہے جس طرح میں واپس آگیا ہوں انشاء اللہ23، اپریل کے ضمنی انتخاب میں این اے 246 کی نشست بھی واپس آجائے گی ۔ انہوں نے ایم کیوایم کے تمام کارکنان وعوام سے اپیل کی کہ آپ سب میری صحت کیلئے خصوصی دعائیں کریں۔
وڈیو   English

1/11/2025 10:58:07 AM