ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کی ضمانت میں جولائی تک کیلئے توسیع کردی گئی ۔ ترجمان ایم کیوایم
کارکنوں اورہمدردوں سے کہتاہوں کہ وہ اس قانونی عمل کے دوران مکمل طورپرپرامن اورمتحدومنظم رہیں۔ الطاف حسین
مجھے برطانوی قانون اورنظام انصاف پر مکمل یقین ہے ۔ الطاف حسین
لندن۔۔۔ 14 اپریل 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان کے مطابق میٹروپولیٹن پولیس نے منی لانڈرنگ کے الزام کے سلسلے میں پہلے سے جاری تفتیش کے سلسلے میں ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی ضمانت میں جولائی تک کیلئے توسیع کردی ہے۔اپنی ضمانت میں توسیع کے موقع پر جناب الطاف حسین نے پاکستان اوربرطانیہ سمیت مختلف ممالک میں موجود اپنے کارکنوں اورہمدردوں سے کہاہے کہ وہ اس قانونی عمل کے دوران مکمل طورپرپرامن اورمتحدومنظم رہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ مجھے برطانوی قانون اورنظام انصاف پر مکمل یقین ہے ۔ مجھے امیدہے کہ ضمانت میں اس توسیع سے متعلقہ حکام اپنی تفتیش جلدازجلدمکمل کرسکیں گے۔
English Viewers
وڈیو