ایم کیو ایم کے شہید کارکن اشرف عباس کو آہوں اور سسکیوں کے درمیان شہداء قبرستان یاسین آباد میں سپر د خاک کر دیا گیا
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی ،حق پرست اراکین اسمبلی ،تنظیمی شعبۂ جات، کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد میں شرکت
کراچی ۔۔۔14اپریل 2015ء
ایم کیوا یم فیڈرل بی ایریا سیکٹر یونٹ153کے شہید کارکن سید اشرف عباس کی نماز جنازہ منگل کی دوپہر انچولی امام بارگاہ میں ادا کرنے کے بعد شہید کو شہداء قبرستان یاسین آباد میں آ ہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ۔ شہید اشرف عباس کی نماز جنازہ میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج کہف الوریٰ ،اراکین رابطہ کمیٹی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، عبد الحسیب ، حق پرست ارکان اسمبلی ،تنظ می شعبۂ جات کے مرکزی ذمہ داران، سیکٹر و یونٹس کے ذمہ داران، عوام ، شہید کے ورثاء اور اہل محلہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
واضح رہے کہ سید اشرف علی شہید کو 13اپریل کی رات موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے حسین آباد کے علاقے میں واقع کلینک کے باہر فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں انکی 13سالا بیٹی سکینہ زخمی ہو گئی تھی جو تاحال زیر علاج ہے۔