ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کاکوئی فیس بک یا ٹوئٹر اکاؤنٹ نہیں ہے ۔ ترجمان ایم کیوایم
قائدتحریک جناب الطاف حسین کے نام سے سوشل میڈیاپربنے ہوئے جوبھی اکاؤنٹ ہیں وہ تمام کے تمام جعلی ہیں۔ترجمان
لندن۔۔۔ 14 اپریل 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان نے دوٹوک الفاظ میں وضاحت کی ہے کہ ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کاکوئی فیس بک یا ٹوئٹر اکاؤنٹ نہیں ہے ۔ ترجمان نے کہاکہ قائدتحریک جناب الطاف حسین کے نام سے سوشل میڈیاپربنے ہوئے جوبھی اکاؤنٹ ہیں وہ تمام کے تمام جعلی ہیں لہٰذاان اکاؤنٹ سے جاری ہونے والے کسی بھی پیغام کے ذمہ داری قائدتحریک الطاف حسین یاایم کیوایم پرعائدنہیں ہوتی۔
English