ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین پہلے سے طے شدہ اپائنمنٹ کے تحت سینٹرل لندن پولیس اسٹیشن پہنچ گئے
لندن۔۔۔ 14 اپریل 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان کے مطابق ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین منی لانڈرنگ کے الزام کے سلسلے میں پہلے سے جاری تفتیش کے سلسلے میں آج سینٹرل لندن کے سدرک پولیس اسٹیشن پہنچ گئے۔جناب الطاف حسین کی یہ آمدپہلے سے طے شدہ اپائمنٹ کے تحت ہے ۔ جناب الطاف حسین طے شدہ اپائنمنٹ کے تحت آج لندن کے مقامی وقت کے مطابق صبح 10بجے سدرک پولیس اسٹیشن پہنچے۔ اس موقع پر جناب الطاف حسین کے وکلاء بھی ان کے ہمراہ تھے ۔اس وقت برٹش میٹروپولیٹن پولیس کے افسران ان سے انٹرویوکررہے ہیں۔ ایم کیوایم منی لانڈرنگ میں کسی بھی طورپر ملوث ہونے کی تردیدکرتی ہے ۔ اس سلسلے میں مزیدتفصیلات موصول ہونے پر جاری کی جائیں گی۔
English