سکھرکے رہائشی میڈیکل کے اسٹوڈنٹ عبدالقدیرکے علاج معالجے کیلئے الطاف حسین کی جانب سے ایک لاکھ روپے کاعطیہ
سکھرکے مخیرعوام عبدالقدیرکے علاج معالجے میں زیادہ سے زیادہ تعاون کریں،الطا ف حسین کی عام سے اپیل
سکھر:۔۔۔۔(اسٹاف رپورٹر)
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے سکھرکے رہائشی میڈیکل اسٹوڈنٹ عبدالقدیرکے علاج معالجے کیلئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیااورسکھرکے مخیرحضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ عبدالقدیرکے علاج معالجے کیلئے زیادہ سے زیادہ تعاون کریں۔یہ اپیل انہوں نے جمعہ کی شام سکھرکے ریلوے گراؤنڈ میں ایم کیوایم کے نامزدحق پرست امیدواروں کے انتخابی جلسہ عام خطاب دوران کی۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ مجھے ابھی ابھی میڈیکل کے طالب علم کی جانب سے ایک پرچی ملی ہے جس کے گردی فیل ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں عبدالقدیرکے علاج معالجے کیلئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کرتاہوں۔جناب الطاف حسین نے سکھرکے مخیرحضرات خصوصاًتاجربرادری سے اپیل کہ وہ بھی عبدالقدیرکے علاج معالجے کیلئے آگے بڑھ کرزیادہ سے زیادہ تعاون کریں۔