ایم کیوایم کا نظم و ضبط صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں مثالی ہے، الطاف حسین
پاکستان میں چھوٹی بڑی جماعتوں میں الیکشن ٹکٹ نہ ملنے، الیکشن دفاتر میں کھانے کے موقع پر لڑائی، جھگڑا اور لوٹ مار دکھائی دیتی ہے
ایم کیوایم واحد جماعت ہے جس نے ملک بھر سے 671 امیداواران کا اعلان کیا اور کوئی جھگڑا، لڑائی اور فساد نہیں ہوا
لندن۔۔۔27، اپریل 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کا نظم و ضبط صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں مثالی ہے ۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کی شب نوابشاہ میں ایم کیوایم کے زیر اہتمام ہونے والے انتخابی جلسہ عام کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں چھوٹی بڑی جماعتوں میں الیکشن ٹکٹ نہ ملنے ، الیکشن دفاتر میں کھانے کے موقع پر لڑائی ، جھگڑا اور لوٹ مار دکھائی دیتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم ہی واحد جماعت ہے جس نے ایک ساتھ پورے ملک میں 671نامزد امیدواروں کے ٹکٹ برائے قومی وصوبائی اسمبلی کا اعلان کیا اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس موقع پر کوئی جھگڑا ،لڑائی اور فساد نہیں ہوا ۔