ایم کیوایم کے کارکن اور ڈپٹی ڈائریکٹر سید اشرف عباس کی مسلح ملزمان کی فائرنگ سے شہادت اور انکی صاحبزادی سکینہ کے زخمی ہونے کے واقعہ پر جناب الطاف حسین کا گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
جناب الطاف حسین کا سید اشرف عباس کی اہلیہ سمیت انکے تمام سوگوار لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار
دکھ کی اس گھڑی میں ایم کیو ایم کے تمام کارکنان اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک
جناب الطاف حسین کی شہید سید اشرف عباس شہید کے درجات بلندی اور زخمی سکینہ کو جلد و مکمل صحتیابی کیلئے دعا
لندن۔۔۔13اپریل 2015ء
ایم کیوا یم کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم فیڈرل بی ایریا سیکٹر یونٹ 153کے کارکن اور کے ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر سید اشرف عباس ولد سید محمد عباس کی نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے شہادت اور انکی 13سالا صاحبزادی سکینہ کے زخمی ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے ۔ جناب الطاف حسین نے سید اشرف عباس کی اہلیہ سمیت انکے تمام سوگوار لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں میں اور ایم کیو ایم کے تمام کارکنان اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سید اشرف عباس شہید کے درجات بلند کرکے انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور زخمی سکینہ کو جلد و مکمل صحتیابی عطا فرمائے ۔