Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم ’’سکھ برادری ‘‘ کو مذہبی تہوار ویساکھی کی مبارکباد


جناب الطاف حسین کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم ’’سکھ برادری ‘‘ کو مذہبی تہوار ویساکھی کی مبارکباد
 Posted on: 4/13/2015
جناب الطاف حسین کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم ’’سکھ برادری ‘‘ کو مذہبی تہوار ویساکھی کی مبارکباد
بابا گرونانک کی تعلیمات لوگوں کے درمیان اعتدال پسندی ، ہم آہنگی ، پیار و محبت اور خلوص پر مشتمل تھی، الطاف حسین 
ایم کیوایم تمام مذاہب کا عملی طور پر احترام اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ہمیشہ سے کردار ادا کرتی آئی ہے ، الطاف حسین 
سکھ برادری ویساکھی کے تہوار کے موقع پر اپنی عبادات میں ملک و قوم کی سلامتی ، دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان 
کے قیام کیلئے خصوصی دعا کریں ، الطاف حسین 
لندن۔۔۔13، اپریل 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم ’’سکھ برادری کو ان کے مذہبی تہوار ’’ویساکھی ‘‘ کی دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ ویساکھی کے تہوار کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ بابا گرونانک کی تعلیمات لوگوں کے درمیان اعتدال پسندی ، ہم آہنگی ، پیار و محبت اور خلوص پر مشتمل تھی ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم تمام مذاہب کا عملی طور پر احترام کرتی ہے اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ہمیشہ سے کردار ادا کرتی آئی ہے ۔ جناب الطا ف حسین نے سکھ برادری سے اپیل کی کہ وہ ویساکھی کے موقع پر اپنی عبادات میں ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی ، دہشت گردی کے خاتمے ، امن و امان کے قیام اور ایم کیوایم کے حق پرستانہ مشن ، مقصد اور نظریئے کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا کریں ۔ 
English


1/11/2025 10:51:23 AM