Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جماعت اسلامی کے قائدین کی ایم کیوایم کے خلاف اشتعال انگیزتقاریر سے صاف ظاہرہے کہ وہ شرانگیزی پھیلانےکی کوشش کرر ہے ہیں۔ ترجمان ایم کیوایم


جماعت اسلامی کے قائدین کی ایم کیوایم کے خلاف اشتعال انگیزتقاریر سے صاف ظاہرہے کہ وہ شرانگیزی پھیلانےکی کوشش کرر ہے ہیں۔ ترجمان ایم کیوایم
 Posted on: 4/12/2015
جماعت اسلامی کے قائدین کی ایم کیوایم کے خلاف اشتعال انگیزتقاریر سے صاف ظاہرہے کہ وہ شرانگیزی پھیلانےکی کوشش کرر ہے ہیں۔ ترجمان ایم کیوایم
ہم قائدتحریک الطاف حسین کی امن پسندی اورعدم تشددکی پالیسی پر گامزن رہیں گے اورکسی بھی قیمت پر اشتعال میں نہیں آئیں گے
جس جماعت نے جہاد کے نام پر پاکستان میں دہشت گردی اورکلاشنکوف کلچر کاآغاز کیاہو اسکے رہنماؤں کے منہ سے ایم کیو ایم پردہشت گردی کے الزامات حیرت انگیز ہیں
کراچی کے عوام نے چالیس سال تک جماعت اسلامی کواپنامینڈیٹ دیا لیکن اس نے کراچی کی محرومی دورکرنے کیلئے کچھ نہیں کیا
کوٹہ سسٹم جیساکراچی دشمن قانون جماعت اسلامی کے دور کاہی تحفہ ہے۔ترجمان ایم کیوایم
کراچی ۔۔۔ 12 اپریل 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان نے امیرجماعت اسلامی سراج الحق اورجماعت اسلامی کے دیگررہنماؤں کی جانب سے ایم کیوایم پرلگائے جانے الزامات اوراشتعال انگیزتقاریرپرتبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ آج جماعت اسلامی کے قائدین نے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں ہونے والے اپنے جلسہ عام میں اپنا پروگرام پیش کرنے کے بجائے ایم کیوایم کے خلاف جواشتعال انگیزتقاریر کی ہیں اس سے صاف ظاہرہے کہ جماعت اسلامی اس حلقے میں الیکشن لڑنے نہیں بلکہ فساداورشرانگیزی پھیلانے کی کوشش کررہی ہے لیکن ہم قائدتحریک الطاف حسین کی امن پسندی اورعدم تشددکی پالیسی پر گامزن رہیں گے اورکسی بھی قیمت پر اشتعال میں نہیں �آئیں گے۔ ترجمان نے کہاکہ جس جماعت نے جہاد کے نام پر پاکستان میں دہشت گردی اورکلاشنکوف کلچر کاآغاز کیاہواور دہشت گردی کوپاکستان سے افغانستان، کشمیراوردیگرملکوں تک پھیلایاہو،جس نے ملک کی جامعات کودہشت گردی کاگڑھ بنایاہو، اس کے رہنماؤں کے منہ سے ایم کیو ایم پردہشت گردی کے الزامات لگانے کاعمل حیرت انگیز ہے ۔ اپنے بیان میں ترجمان نے کہاکہ پاکستان کے عوام اس حقیقت سے اچھی طرح واقف ہیں کہ جماعت اسلامی کے رہنماؤں کے گھروں سے ہی نائن الیون کے مرکزی کردار خالدشیخ محمدسمیت القاعدہ کے انتہائی خطرناک دہشت گردگرفتار ہوئے ، کورکمانڈرکراچی کے قافلے پر حملہ ہویاجی ایچ کیوپر حملہ ہو ، لاہورمیں سری لنکن ٹیم پر حملہ ہویاوزیرستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں ہو،ہرواقعہ میں جماعت اسلامی کے دہشت گردہی ملوث پائے گئے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ جس جماعت کاامیرملک میں قتل و قتال کاکلچر عام کرنے کی بات کرتاہو، جو جماعت پاک فوج اورسویلین کودہشت گردی کانشانہ بنانے والے طالبان دہشت گردوں کی اتحادی ہو، جس کاامیرطالبان دہشت گردوں کے سرغنہ حکیم اللہ محسود کوتوشہیدقرار دیتاہومگرملک کی خاطرقربانیاں دینے والے پاک فوج کے افسروں اورجوانوں کو شہیدقراردینے کیلئے تیارنہ ہواس جماعت کی جانب سے ایم کیوایم پردہشت گردی کے الزامات شرمناک ہیں۔ترجمان نے کہاکہ آج بھی جلسہ عام میں کراچی کے عوام ترستے رہے کہ سراج الحق اورجماعت کے دیگرقائدین طالبان کے خلاف ایک لفظ ہی کہہ دیں لیکن ایسانہیں ہوا۔ ترجمان نے کہاکہ ایم کیوایم کے وجودمیں آنے سے قبل چالیس سال تک کراچی کے عوام نے جماعت اسلامی کواپنامینڈیٹ دیااور وہ کراچی میں تمام سیاہ وسفید کی مالک بنی رہی لیکن اس نے کراچی کے عوام کی محرومی دورکرنے کیلئے کچھ نہیں کیابلکہ کوٹہ سسٹم جیساکراچی دشمن قانون جماعت اسلامی کے دور کاہی تحفہ ہے۔ترجمان نے کہاکہ اگرجماعت اسلامی نے کراچی کے عوام کی محرومی دورکی ہوتی اوران کے حقوق کیلئے واقعی کچھ کیاہوتاتوقائدتحریک الطاف حسین کوایم کیوایم بنانے کی ضرورت پیش نہ آتی ۔آج جب ضمنی انتخابات ہورہے ہیں تو جماعت اسلامی کے قائدین کے پیٹ میں پھر کراچی کادرداٹھ رہاہے لیکن کراچی کے عوام گزشتہ کئی انتخابات کی طرح اس ضمنی انتخاب میں بھی جماعت اسلامی کوعبرتناک شکست سے دوچارکریں گے ۔
English

1/11/2025 10:56:41 AM